انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 64 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 64

کی مگر یہ حضرت مرزا صاحب کی صداقت ہے کہ وہ لوگ یہاں آئے اور خدا کی پیشگوئی پوری ہوئی۔آئندہ کیلئے حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیاں حضرت صاحب نے آئندہ کے لئے پیشگوئی فرمائی ہے کہ آئندہ آپ ہی کا سلسلہ رہ جائیگا اورباقی فرقے بالکل کم تعداد اور کم حیثیت رہ جائیں گے اور ہم اس کے آثار دیکھ رہے ہیں اور اس کا کچھ اور حصہ ہم اپنی زندگی میں دیکھیں گے۔ان کو اپنی کثرت پر گھمنڈ ہے لیکن یہ یاد رکھیں کہ ان کی کثرت کو قلت سے بدل دیا جائیگا اوران کی کثرت کی خدا کے پیارے کو دی جائے گی اور وہ قلت جو آج ہمارے لئے قابل ذلّت خیال کی جاتی ہےکل ان کو ذلیل کریگی۔ہم تھوڑے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں زمانہ ختم نہیں ہوگا اور قیامت نہیں آئیگی جب تک حضرت مرزا صاحب کے ماننے والے ساری دنیا پر نہ پھیل جائیں۔یورپ میں احمدیت ہوگی،امریکہ میں احمدیت ہوگی، چین و جاپان ،عرب وایران و شام غرض ساری دُنیا میں احمدیت ہی احمدیت ہوگی۔ان سب ممالک کو خدا کا کلام سنایا جائیگا۔اور ایک دن وہ ہوگا کہ خدا کا سُورج احمدیوں ہی احمدیوں پر چڑھے گا۔حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئیاں میں جو پوری ہونگی۔یہ تو عام پیشگوئی ہے لیکن ایک ملک کےمتعلق ایک خاص پیشگوئی بھی ہے جو مَیں سُناتا ہوں۔حضرت مرزا صاحب نے فرمایا ہے کہ زارِ روس کا عصا مجھے دیا گیا اور امیر بخارا کی کمان آپ کو ملی۔(مفہوماً تذکرہ صفحہ ۴۸۵ایڈیشن چہارم) پس ہم اُمید کرتے ہیں کہ روس کی حکومت عنقریب احمدی ہوگی۔زار کی سلطنت مِٹ چکی ہے عصاء زار روس سے چھینا جا چکا ہے اور آدھا حصہ پیشگوئی کا پورا ہوچکا ہےمگر اب دوسرا حصہ بھی انشاء اللہ پورا ہوگا اور دُنیا اپنی آنکھو سے خدا کے مقدس کی صداقت کو دیکھ لے گی۔کیا یہ شاندار استقبال نہیں کہ جماعت ایک سے کئی لاکھ ہوگئی اورایک نکلتا ہے تو اس کی جگہ بیسیوں کھڑے ہوجاتے ہیں۔کیا اں اُصول کے مطابق آپ کی صداقت میں شک کیاجاسکتا ہے تینوں کے تینوں زمانے آپ کی صداقت کی گواہی دے رہے ہیں۔غرض ثبوتوں اور اُصولوں کود یکھنا چاہئے۔محض اعتراض پر پڑے رہنا کوئی بات نہیں۔یہ ایک لغو بات ہے۔قرآن جو اُصول بتاتا ہے اس کے رُہ سے آپکی صداقت ظاہر و باہر ہے۔اعتراض ہوتے ہیں ان کے لئے اُصول بھی ہوتے ہیں۔جب تک کسی اُصول کے ماتحت گفتگو نہ ہو دُنیا میں کوئی مسئلہ نہیںحل ہوسکتا۔جماعت کو نصیحت اب میں اپنی جماعت کو بھی ایک نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ