انوارالعلوم (جلد 6) — Page 521
جنگ کی اہمیّت کو سمجھا نہیں۔جب اس کو ا س طرف توجہ ہوئی وہ اپنے نہ ختم ہونے والے ذرائع کو استعمال کرکے جاپان کو پیس ڈالے گا اور یہ تو کوئی بھی نہ مان سکتا تھا کہ جاپان اگر فتح پاگیا تو اپنے مطالبات کو پورا کرواسکے گا مگر بعد کے واقعات نے کس طرح اس کلام کی صداقت کا ثبوت دیا؟ جاپان کامیاب ہوا اور روس میں ایسے خطرناک فسادات پیدا ہوگئے کہ اسے جاپان کے مطالبات کے مطابق صلح کرلینی پڑی اور کوریا پر اس کے اقتدار کو تسلیم کرنا پڑا لیکن کورین نے اس کو سختی سے ناپسند کیا اور جاپان کے اصرار کو دیکھ کر اس کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا اور اس کے بعد سالہا سال تک جو اس ملک کی خطرناک حالت رہی ہے اور جس طرح اس کا امن برباد ہوا ہے وہ خود پکار پکار کر اس نازک حالت کی تصدیق کررہا ہے جو حضرت مسیح موعودؑکے الہام میں بتائی گئی تھی۔دسواں معجزہ : حکومت ایران دسوایں معجزہ بھی ہم سیاسی معجزات میں سے ہی بیان کرتے ہیں اور ان معجزات میں سے اس مثال کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کی وفات کے بعد ظاہر ہوئے یہ معجزہ ایران کے متعلق ظاہر ہوا۔آپ نے ۱۹۰۶ء میں الہام شائع کیا کہ ’’تزلزل درایوان کسریٰ فتاد‘‘ یعنی شاہ ایران کے محل کے اندر تہلکہ پڑجائے گا۔جس وقت یہ الہام شائع ہوا۔اس وقت ایران کی نسبت یہ خیال بھی نہیں کیا جاسکتا تھا کہ وہاں جمہوریت کی ایسی زبردست لہر بلند ہوگی۔مگر اللہ تعالیٰ کی باتوں کا علم بندوں کو اسی وقت ہوتا ہے جب وہ پوری ہوکر اس کے اقتدار اور اس کی طاقت کو ظاہر کرتی ہیں۔آخر ۱۹۰۹ء میں اس کے آثار ظاہر ہونے لگے۔اوریکدم ایران میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک جمہوریت کی ایک زبردست لہر بلند ہوئی اوراس کے مقابلہ پر شاہ ایران کی سمجھ پر کچھ ایسے پردے پڑگئے کہ وہ اس جوش کا اندازہ نہ کرسکے جو ملک میں پیدا ہوگیا تھا اور نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے محل میں تہلکہ مچ گیا اور وہ اپنی بیگمات سمیت دفعتاً اپنے محل اور اپنی سلطنت کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے اور ملک میں جمہوری حکومت کی بنیاد رکھدی گئی اور یہ تغیر مسیح موعود ؑ کی صداقت کا ایک گواہ ٹھہرا جو ہمیشہ کے لئے اہل ایران اور دیگر ممالک کے لئے آپ کے منجانب اللہ ہونے کا ایک نشان ہوگا۔گیارہواں نشان : عالمگیر جنگ سب سے آخر میں اے شہزادۂ والا جاہ!ہم آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود ؑ کا ایک ایسا نشان پیش کرتے ہیں ( کہ وہ بھی آپ کی وفات کے بعد ہی ظاہر ہوا ہے) جس کے گواہ حضور ملک معظم