انوارالعلوم (جلد 6) — Page 103
نبی کہلاتے رہے۔‘‘ یہ جواب بھی بعینہٖ اسی طرح کا ہے۔جو حضرت مسیح ناصری نے دیا کہ مَیں خدا انہیں معنوں کی رو سے ہوں۔جن کی روسے پہلے انبیاء خدا کہلائے۔اب بتائو کہ کیا حضرت مسیح ؑان معنوں کے رو سے خدایا خدا کے بیٹے تھے۔جن معنوں کی رو سے پہلے نبی خدا کہلائے۔اور کیاان کے وہ متبع جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حضرت مسیح اور معنوں سے خدا ہیں۔اورپہلے نبی اور معنوں سے وہ گمراہ اور صداقت سے دُور ہیں کہ نہیں؟ توپھر کیا حضرت مسیح موعود ؑ کے اس جواب کے بعد کہ مَیں انہی معنوں کی رو سے نبی ہوں جن کی رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے نہ ان معنوں کی رو سے جو تم سمجھتے ہو۔جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود ؑاور قسم کے نبی تھے اوربنی اسرائیل کے نبی بلکہ تمام نبی اور قسم کے (جیسا کہ مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ساتھی کہتے ہیں ) وہ حق سے دُور سمجھے جائیں گے یا نہیں؟ اگر ان کے معنے درست سمجھ لئے جاویں تو کیا مسیحی نہیں کہہ سکتے ہیں کہ جب تمہارے مسیح نے ہمارے مسیح کی طرح اپنے مخالفوں کو یہی جواب دیا تھا کہ میں انہی معنوں سے نبی ہوں جن سے پہلے نبی نبی کہلائے۔اورباوجود اس جواب کے تم کہتے ہو کہ پہلے نبیوں کی نبوت اور قام کی تھی اور ہمارے مسیح کی نبوت اور قسم کی توکیوں ہمارا حق نہیں کہ ہم کہیں کہ باوجود اس جواب کے جو حضرت مسیح ناصری نے دیا ان کی خدائی اور قسم کی تھی اور پہلے نبیوں کی خدائی اور قسم کی۔کیا مولوی صاحب مسیحیوں پر یہ حجت قائم نہیں کرتے کہ جب مسیح نے خود کہا کہ میں انہی معنوں کی رو سے خدا ہوں۔جن معنوں کی رو سےپہلے نبیوںکو خدا کہا گیا تھا تو وہ اس کو اور معنوں کی رو سے خدا کیوں کہتےہیں؟تو پھر حضرت مسیح موعودؑکے اس جواب کے بعد کہ مَیں انہی معنوں کی رو سے نبی ہوں جن کی رو سے پہلے نبی نبی کہلائے۔کیوں یہ کہتے ہیں کہ پہلے نبی اور معنوں کی رو سے نبی تھے اور حضرت مسیح موعود اور معنوں کی رو سےاگر وہ باوجود اس جواب کی موجودگی کے جو حضرت مسیح موعود ؑکو صرف نبی کا نام دیا گیا تھا توپھر ان کو انجیلکے اس فقرہ کا مطلب بھی جسے انہوں نے نقل کیا ہے یہ لینا پڑے گا کہ پہلے نبی فی الواقع خدا تھے اور حضرت مسیح پر صرف خدا کا لفظ بولا گیا یا اس کے اُلٹ مطلب جو مسیحی لیتے ہیں کہ پہلے نبیوں پر یونہی خدا کا لفظ بولاگیا یا س کے اُلٹ مطلب جو مسیحی لیتے ہیں کہ پہلے نبیوں پر یونہی خدا کا لفظ بولا گیا اور حضرت مسیح فی الواقع خدا تھے۔مولوی صاحب آپ غور فرماویں کی انجیل کی یہ آیات آپ کو مسیحیوں کے مشابہ ثابت کرتی ہیں یا ہم کو؟ مسیحیوں نے بھی باوجود حضرت مسیحؑ کے اس قول کے کہ خدا کا لفظ پہلے نبیوں پر اور مجھ پر ایک ہی معنوں کی رو سے بولا گیا ہے کہہ دیا کہ نہیں جب پہلے نبیوں کے لئے بولاگیا تو اس کے اور معنے تھے اور مسیح کے متعلق جب یہ لفظ آیا تو اسکے اور