انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 73 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 73

کرشن ہوں، مَیں زرتشت ہوں۔پس ہمارا ایمان اور یقین یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود ؑتمام کمالات کے جامع تھے اس لئے کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عکس تھے اور یہ صاف بات ہے کہ جیسا انسان خود ہو ویسا ہی اس کا عکس بھی ہوگا۔اب جو انسان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس ہوگا اس میں وہ خوبیاں ہونگی جو رسول کریمؐ میں ہی وہ خوبی نہیں۔دیکھئے اگر کوئی شخص شیشے کے سامنے کھڑا ہو اور شیشے میں جو اس کا عکس پڑ رہا ہو اس میں ناک نظر نہ آئے تو معلوم ہوگا کہ اس شخص کے چہر ہ پر ہی ناک نہیں ہے۔تو ہمارا یقین ہے کہ حضرت مرزا صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے عکس ہیں اورن میں وہ خوبیاں بتوسط رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پائی جاتی ہیں جو آپ میں ہیں۔احمدیت میں داخل ہونیوالے کا فرض یہ اعتقاد ہیں جن کو معلوم کرنے کے بعد بیعت کرنی چاہئے اورجب کوئی ان اعتقادات کو معلوم کرکے بیعت کرتا ہے تو پھر اس کا فرض ہے کہ ان ذم،داریوں کو بھی اُٹھائے جو بیعت کرنے کی وجہ سے اس پر عائد ہوتی ہیں۔جو شخص فوج میں بھرتی ہوگا اس کا فرض ہوگا کہ لڑائی کے لئے جہاں اسے جانا پرے جائے۔اسی طرح مسیح موعودؑکے سلسلہ میں داخل ہونے والے کا بھی فرض ہے کہ جس طرح صحابہ کرفام نے دین کے لئے اپنا مال ،اپنا وقت ،اپنا وطن، اپنے رشتہ دار حتّٰی کہ اپنی جان بھی قربان کردی تھی وہ بھی اس کے لئے تیار رہے اور ایسا نمونہ بن کر دکھلائے کہ دُنیا دیکھے اور معلوم کرے کہ اس میں کوئی ایسی چیز ہے جو ہم میں نہیں ہےپھر ایسے سلسلہ میں داخل ہونے والوں پر ابتلاء بھی آتے ہیں،مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ،تکالیف بھی پہنچتی ہیں، ان کو برداشت کرنا چاہئے۔دشمنوں کے شبہات پھر یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ دشمن اور شریر لوگ طرح طرح کے اتہام لگایا کرتے ہیں اور کئی رنگ گمراہ کرنے کے اختیار کرتے ہیں۔اگر انسان بغیر تحقیقات کے اور بغیر دشمنوں کےا تہاموں سے واقف ہونے کے داخل ہو تو جب اس قسم کی باتیں سُنے گا تو اسے ٹھوکر لگے گی کہ یہ کیا ہوگیا۔ہر قوم میں نبی مثلاً ایک ناواقف آدمی جب یہ سُنے کہ حضرت مرزا صاحب نے کرشن ہونے کا دعویٰ کیا ہے تو کہے گا وہ تو ہندو تھا ایک مسلمان کیونکر ہوگیا، مگر جب