انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 74 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 74

اسے یہ معلوم ہوگا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ جس طرح قوموں میں نبی آتے رہے ہیں اسی طرح ہندوستان کے لوگوں میں بھی نبی آئے،انہی میں سے ایک حضرت کرشن ؑتھے اور قرآن شریف میں ہے کہ اِنْ مِّنْ اُمَّۃٍ اِلَّا خَلَافِیْھَا نَذِیْرٌ (فاطر:۲۵)کوئی قوم ایسی نہیں جس میں نبی نہ آیا ہو۔اس آیت پر ایمان رکھنے والا جب یہ سُنے گا کہ ہندوستان میں حضرت کرشن ؑ نبی آئے تھے تو کہے گا اگرحضرت مرزا صاحبؑنے کرشن ہونے کا دعویٰ کیا ہے توٹھیک اور صحیح ہے۔اگر یہ دعویٰ نہ کرتے تو جھوٹے ہوتے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں سب انبیاءکے کمال تھے اس لئے آپ کے بروز میں حضرت کرشنؑکے کمال بھی ہونے چاہئیں۔مسیح موعود اور مہدی معہود ایک ہی ہے پھر مسلمان مسیح موعود اور مہدی معہود کو دو علیحدہ وجود قرار دیتے ہیں۔مگر دراصل ایک ہی ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وآلہٖ وسلم نے اِمَامُکُمْ مَنْکُمْ ٭(کہ تمہارا امام تم میں سے ہی ہوگا) میں بتایا ہے کہ یہ ایک شخص کے دو نام ہیں جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی نام ہیں۔حضرت مسیح موعود ؑ کی پیشگوئیاں پھر حضرت مسیح موعودؑکی پیشگوئیاں ہیں۔ان کے متعلق مخالفین شبہات پیدا کرتے رہتے ہیں اگر پوری واقفیت حاصل کرکے انسان اس سلسلہ میں داخل نہ ہو تو ٹھوکر لگنے کا خطرہ ہوتا ہے لیکن جب پہلے ہی پوری تحقیقاتکرے تو پھر خواہ کتنے شبہات پیدا کئے جائیں پھر ٹھوکر نہیں کھاسکتا۔مثلاً جب کوئی سورج کا انکار کردو تو وہ نہیں کرےگا۔ہاں یہ کہدیگا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اندھیرا کیوں ہے اور اس کی کیا وجہ ہے مگر سورج کا مَیں انکار نہیں کرسکتا کیونکہ سورج کے ہونے کا میرے پاس کافی ثبوت ہے۔تو کسی امر کے متعلق ایک ہوتے ہیں اس کی صداقت کے ثبوت اور ایک شبہات۔شبہات سے صداقت کےثبوت باطل نہیں ہو جایا کرتے۔مثلاً ایک جگہ پتھر میں سے پانی نکلتا ہو اور انسان اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لے تو یہ نہیں کہے گا کہ پانی نہیں نکلتا۔ہاں کہہ سکتا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ کیونکہ نکلتا ہے گویا پتھروں سے پانی نکلنے کی وجہ اسے معلوم نہیں پانی کا انکار نہیں کرسکتا۔یا مثلاً آگ ہے۔چونا پر پانی ڈالنے سے آگ نکلتی ہے لیکن جس کو یہ معلوم نہ ہو کہ اس طرح پانی ڈالنے سے بھی آگ نکلتی ہے اس کے سامنےآگ نکالنے پروہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ آگ نہیں کوئی ٹھنڈی چیز *بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسیٰ ابن مریم