انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 537 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 537

اور اس کی محبت اپنے دل میں رکھتا ہے آپ کے اس سفر کو کسی اور نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔پس ہم لوگ آ پ کی اس ہمدردی اور ہمارے حالات سے دلچسپی رکھنے پر آپ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سےدُعا کرتے ہیں کہ جس طرح آپ نے اپنے باپ کی رعایا کی طرف محبت کی نظر ڈالی ہے وہ بھی آپ پر اپنی محبت کی نگاہ ڈالے۔حضور عالی! ہماری جماعت نے جناب کے ورودِ ہندوستان کی خوشی میں جناب کیلئے ایک علمی تحفہ تیار کیا ہے یعنی اس سلسلہ کی تعلیم اور اس کے قیام کی غرض اور دوسرے سلسلوں سے اس کا امتیاز اور بانئ سلسلہ کے مختصر حالات اس رسالہ میں لکھے ہیں اور اس میں جناب ہی کو مخاطب کیا گیا ہے۔سلسلہ کے موجودہ امام نے اسے لکھا ہے اور بتیس ہزار آدمیوں نے اس کی چھپوائی میں حصہ لیا ہے تا کہ ان کے خلوص کے اظہار کی یہ علامت ہو اور ابھی وقت کی قلت مانع رہی ہے ورنہ اس سے بہت زیادہ لوگ اس میں حصہ لیتے۔حضور شہزددہ والا تبار ! ہم یہ تحفہ بوساطت گورنمنٹ پنجاب حضور میں پیش کرتے ہیں اور ادب و احترام کے ساتھ ملتجی ہیں کہ کچھ وقت اس کے ملاحظہ کے لئے وقف فرمایا جائے۔آخر میں پھر ہم جناب کو تہہ دل سے ورود ہندوستان اور پھر ورود پنجاب پر جو مرکز سلسلہ احمدیہ ہے خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنے والد مکرم سے ہماری طرف سےعرض کردیں کہ ہماری جماعت باوجود اپنی کمزوری ناطاقتی اور قلت تعداد کے ہر وقت جناب کے لئے اپنا مال و جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے اور ہرحالت میں آپ اس جماعت کی وفاداری پر اعتماد کرسکتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت دے اورآپ کے قدم کو اپنی خوشنودی کی راہوں پر چلائے اور ہر ایک آفت زمانہ سے آپ کو محفوظ رکھے۔بلکہ اپنی مدد اور نصرت کا دامن آپ کے سر پھر پھیلائے۔؁ ۱VICTORIA, QUEEN سلطنت انگلستان کی ملکہ اور قیصرہ ٔ ہند۔۱۸۳۵ء میں تاج پوشی ہوئی ْ۱۸۴۰؁ء میں شہزادہ البرٹ آف سیکس کو برگ سے شادی ہوئی۔۱۸۷۶ء میں قیصرۂ ہند کا خطاب ملا۔(انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا جلد ۲۳ صفحہ ۱۲۴ تا ۱۳۰) ۲ EDWARD VIIگریٹ برٹین اور آئر لینڈ کا بادشاہ ہندوستان کا حکمران۔ملکہ وکٹوریہ کا بڑا بیٹا جو ملکہ کی وفات کے بعد سلطنت کا جانشین ہوا۔ویسٹ منسٹر ایبے میں تاج پوشی ۹ اگست ۱۹۰۳ء کو ہوئی جبکہ