انوارالعلوم (جلد 6) — Page 491
انوار العلوم جلد 4 ۴۹۱ تحفه شهزاده و لمیز اے مسلمانو اور مسلمانوں کی اولا دو ! اپنے دل کی سختی کو ترک کرو اور خدا کے لئے علیمی اختیار کرو اور دین کے نام سے تلوار چلا کر خوش نہ ہو کہ اس طرح تم خدا کے پیارے نہیں بلکہ اس کی نظروں میں ناپسندیدہ ٹھرتے ہو کیونکہ تم اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے اور اپنے لئے ٹوٹ حاصل کرنے کے لئے خدا اور رسول اور اس کی کتاب اور اس کے دین کو بدنام کرتے ہو اور اپنے پیٹ پالنے کے لئے لوگوں کے گلے کاٹتے ہو اور خدا تعالیٰ کو تو بد نا کرتے ہو مگر اپنے لئے عزت چاہتے ہو کیا خدا کا کلام اپنی عزت کے لئے ڈاکے اور قتل کا محتاج ہے ؟ بندہ کا اچھا کلام بھی جب اپنی خوبی منوانے کے لئے ظلم اور تعدی کا محتاج نہیں ہوتا تو پھر خدا کا کلام اس کا محتاج کیوں ہونے لگا ؟ اے رلو ! جس چیز کو تم جہاد سمجھتے ہو اور دین کی جنگ قرار دیتے ہو وہ ٹوٹ اور ڈاکے سے سے زیادہ سنگدلو ! وقعت نہیں رکھتا اور اس کے ساتھ تم نے دین کی مدد نہیں کی بلکہ ہر شریف اور نیک انسان کو سنچے مذہب سے بدظن کر دیا ہے اور اب تم ہر ایک اس شخص کے گناہ کے ذمہ وار ہو جس کو اس طرح تم نے اسلام سے پھرا دیا ہے۔ اسے سے علماء کے گروہ ! تمہارے لئے اس قدر بیس تھا کہ خدا تم سے خوش ہو جا تا بلکہ یہ سب سے بڑی بات تھی اور اس کے سوا کوئی اور پسندیدہ بات نہ تھی مگر تم نے دنیا کی خوشی کو اپنا مقصد قرار دیدیا ہے اور لوگوں کے مونہوں کی طرف دیکھتے ہو اور ان کی آوازوں کی طرف کان رکھتے ہو مگر خدا کی رضا کی پرواہ نہیں کرتے اور اسکی آواز پر کان نہیں دھرتے تم جس بات کے پیچھے پڑے تم نے وہ حاصل کرلی ملیکن تم دنیا کی رضا چاہ کر خدا کی رضا حاصل نہیں کر سکتے وہ تم سے اپنا حق چاہے گا اور اپنے مطالبہ کو تم سے پورا کرے گا ۔ اے لوگو ! تم مال و دولت جمع کر کے سکھ نہیں پا سکتے بلکہ ہر ایک جو خدا کی غریب اور نادار مخلوق کی خبر گیری کرتا ہے وہی سکھ پائے گا اور جو عاجزوں کی مدد کرتا ہے خداوند کی طرف سے مدد دیا جائیگا ۔ اور جو کمزوروں کا خیال رکھتا ہے آسمان پر اس کا خیال رکھا جائے گا اور جب وہ سورہا ہو گا خدا اس کے لئے جاگے گا اور جب وہ غافل ہو گا خدا اس کے لئے ہوشیار ہو گا۔ اور جب وہ اپنے دشمن سے بے خبر ہو گا خدا تعالیٰ اس کی طرف سے اس کے دشمن کا مقابلہ کرے گا کیونکہ اس نے اپنے محدود ذرائع کے ساتھ خدا کے غریب بندوں کی مدد کی اور ان کو ہلاکت سے بچایا پس خدا کی غیرت کب برداشت کرے گی کہ وہ غیر محدود خزانہ رکھتے ہوئے اس سے بخل کرے اور اپنے خزانوں کو اس سے روک لے ؟ コン