انوارالعلوم (جلد 6) — Page 429
انوار العلوم جلد 4 ۴۲۹ ہستی باری تعالیٰ کہ کوئی بیماری نہیں جس کا علاج نہ ہو۔ یہ آپ نے کیوں کہا ؟ اس لئے کہ آپ کو معلوم تھا کہ خدا شانی ہے اس لئے سب بیماریوں کا علاج ہونا چاہئے ۔ اب دیکھیو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ۱۳ سو سال پہلے وہ نکتہ دریافت کر لیا جو یورپ نے آج بھی نہیں کیا ۔ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت جبکہ طب کا علم نہایت محدود تھا فرماتے ہیں یہ نہ کہنا کہ فلاں بیماری کا کوئی علاج نہیں یہ بیوقوفی کی بات ہے تم دریافت کرنے میں لگے رہو اس کا علاج ضرور نکل آئے گا اگر خدا شانی ہے تو اس نے اس مرض کا علاج بھی ضرور قانون قدرت میں رکھا ہو گا تم کوشش کرو اور اسے تلاش کر لو۔ دیکھیو شانی صفت کا علم رکھنے پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نقطۂ نگاہ اپنے ہمعصروں سے بلکہ اپنے بعد پر صل علیہ کانت آنے والے لوگوں کے نقطہ نگاہ سے بھی کسقدر بدل گیا ۔ دوسر سے لوگ تو یہ خیال کرتے تھے اور ! آپ کے بعد بھی اب تک یہی خیال کرتے رہے کہ جو باتیں ہمیں معلوم ہو چکی ہیں ان سے بڑی اور کیا ہوسکتی ہں محکمہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم جن کے علم کی بنیاد صفات الہیہ کے علم پہ ر تنی با وجود آتی ہونے کے فرماتے ہیں کہ یہ کہہ دینا کہ اس مرض کا علاج نہیں بالکل غلط ہے علاج ہر اک شے کا موجود ہے دریافت کرنا تمہارا کام ہے۔ آپؐ کے اس ارشاد کے مقابلہ پر علم کا دعوی رکھنے والوں کی مایوسی کہو یا تعلی کہو کس قدر حقیر کس قدر ذلیل اور کس قدر زشت و بد صورت معلوم ہوتی ہے۔ کجا علم کے دعوئی کے باوجود یہ کہنا کہ گو دنیا کے آرام کے سب سامان میسر نہیں آتے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ به سلمان پیدا ہی نہیں کئے گئے اور کجا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعویٰ کہ یہ کہنا کہ علم طلب نے ختم ہو گیا ہے جہالت ہے۔ ابھی تو ہر بیماری کا علاج نہیں نکلا حالانکہ ہر بیماری کا علاج اللہ تعات نے پیدا کیا ہے آپے کے مقابلہ پر دوسرے مدعیان علم کی حالت بالکل اس مینڈک کی حالت کی طرح معلوم ہوتی ہے جو کنویں کو ہی بہت بڑا سمجھتا ہے اور آپ کی حالت یوں معلوم ہوتی ہے کہ گو یا سمندر بھی آنکھوں میں نہیں جچتا ۔ لکھا ہے کہ ایک دفعہ ایک امریکن انگلستان میں آیا اور وہ ایک گاڑی پر بیٹھا گاڑی والے اور وہ پر نے اس سے پوچھا کیا امریکہ میں دریا ہوتے ہیں۔ وہ کہنے لگا ہاں ہوتے ہیں گاڑی بان نے کہا بڑے بڑے بھی ہوتے ہیں ؟ اس نے کہا نے کہا بڑے بڑے بھی ہوتے ہیں۔ (امریکن نے تو امریکہ کا وہ دریا دیکھا ہوا تھا جو ساری دنیا کے دریاؤں سے بڑا ہے اور گاڑی بان نے صرف اپنے ملک کا دریا ٹیمز دیکھا ہوا تھا جو بڑی نہروں کے برابر ہے ، گاڑی بان نے ٹینر کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ کیا اتنا بڑا دریا بھی امریکہ میں کوئی ہے ؟ امریکن نے جواباً دریافت کیا کہ تم دریا کے متعلق پوچھتے