انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 424

انوار العلوم جلد 4 ۴۲۴ هستی باری تعالی اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف مدارج کے لحاظ سے مختلف روتیں حاصل ہوتی ہیں اور جتنی روحانی طاقت زیادہ زیادہ انسان انسان یہاں پیدا کرے گا اتنی ہی ہی جلدی وہاں رویت رویت میں میں ترقی ترقی ہوگی ) اور کم از کم ایک ہفتہ کے اندر اس کی گویا نئی پیدائش ہوگی۔ اس کی روح اتنی ترقی کرنے کی کنڈی بن جائے گی اور اعلیٰ درجہ کے مومن تو بارہ بارہ گھنٹے میں ترقی کریں گے۔ دیکھو خدا تعالیٰ کے انبیاء کیسے لطیف اشارات سے استدلال کرتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مومن کو صبح بھی تجلی ہوگی اور شام کو بھی۔ اس پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا علم کس قدر وسیع تھا اور آپ کی نظر کہاں سے کہاں پہنچتی تھی ایک حدیث میں آتا ہے کہ اگر تم خدا کی رویت چاہتے ہو تو صبح اور عصر کی نماز کی خوب پابندی کروڑ معلوم ہوتا ہے کہ اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے استدلال کیا ہے کہ ان نمازوں کی وجہ سے ہی تجلی ہوگی کیونکہ خدا فعل پر نتیجہ مرتب کرتا ہے صبح کی نماز کے فعل پر صبح کی رؤیت اور عصر کی نماز کے فعل پر پچھلے پہر کی رویت ہو گی۔ اسی وجہ سے رسو رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ صبح اور عصر کی نمازوں کی خوب پابندی کرو اس کے یہ معنی نہیں کہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان نمازوں کا خاص حکم دیا ہے اس لئے باقی چھوڑی بھی جا سکتی ہیں۔ ان نمازوں کے متعلق تاکید کرنے سے صرف یہ مراد ہے کہ چونکہ ان دونوں اوقات میں انسان کے پچھلے اعمال پیش کئے جاتے ہیں اس لئے ان اوقات کی نمازہ کو باجماعت ادا کرنے کے لئے خاص تعہد کرنا چاہئے ورنہ یہ مراد نہیں کہ دوسری نمازوں کی اہمیت کم ہے ۔ رویت الٹی کا پہلا فائدہ کہ وہ خوبصورتی پیدا کرتی ہے ہر رویت انسان کیے اندر تغیر پیدا کرتی ہے چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے وُجُولا تو مَشِذِ نَاضِرَةً إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَ - (القيامة :۲۲ کہ اس دن خدا کے حضور میں حاضر ہونے والوں کے منہ بڑے خوبصورت ہوں گے کیوں ؟ اس لئے کہ اپنے رب کو دیکھ رہے ہوں گے جب خدا کی تجلی سامنے ہوتی ہے تو اس کی بابرکت شعاعوں سے مؤمن بھی خوبصورت ہو جاتا ہے اور جب تجلی ہوتی ہے تو اس کا روح پر اثر پڑتا ہے اور روح یکدم ترقی کر کے اوپر کے درجہ پر پہنچ جاتی ہے ہماری آج جو روح ہے آخرت میں یہ جسم ہو گی اور عالم برزخ میں نئی روح تیار ہو گی پھر وہ روح بھی ترقی مدارج کے ساتھ نئی روحانی پیدائشیں بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى وجوها يَوْمَئِذٍ نَاضِرَة إلى بنها ناظرة