انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 23 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 23

انوار العلوم جلد 4 ۲۳ موازنه مذاهب پہنچنا ثبوت ہے اس بات کا کہ اسلام سچا ہے۔ کیونکہ خدا نے بتایا تھا کہ ایسا ہو گا اور ایسا ہی ہوا اور و قرار کرنا پڑا کہ اسلام نے ترقی کی۔ اور اس کی ترقی کی اس وقت پیشنگوئی کی گئی تھی جبکہ مسلمانوں کو اپنے گھر میں بھی کوئی آرام سے نہیں بیٹھنے دیتا تھا۔ مگر پھر حکومت آئی اور غریبوں اور فقیروں کو خدا تعالیٰ نے حکومتیں دیں۔ رقم حضرت ابو ہریرہ کا واقعہ چنانچہ حضت ابو ہریرہ کا واقعہ ہے کہ جب وہ ایک علاقہ کے گورنر بنائے گئے ۔ اور ان کے پاس کسری کا ایک رومال تھا جب کھانسی آئی تو انہوں نے اس رومال سے منہ صاف کیا اور کہا بخ بخ ابو ہریرہ ۔ اس کے معنے ہیں واہ واہ ابو ہریرہ - آج تو کسری کے رومال میں تھوکتا ہے مگر ایک وقت تو تیری یہ حالت تھی کہ تجھ پر دنوں فاقے گزرتے تھے اور تو حضرت ابو بکر کے پاس جاتا تھا کہ وہ بڑے صدقہ کرنے والے تھے اور ان سے آیت صدقہ کے معنے پوچھتا تھا اور وہ بتاتے تھے۔ حالانکہ معنے تجھ کو بھی آتے تھے پھر حضرت عمر کے پاس جاتا۔ اور وہ بھی کچھ نہ کھلاتے۔ آخر حضرت نبی کریم صل اللہ علیہ سلم کے پاس آتا اور آپ چہرہ سے ہی پہچان جاتے اور بلوچھتے ابوہریرہ بھوک لگی ہے اور پھر آپ دودھ کا پیالہ منگواتے اور مجھ سے پہلے اور لوگوں کو پینے کو دیتے اور میں خیال کرتا کہ مستحق زیادہ میں تھا۔ آخر مجھ کو ملتا اور میں سیر ہونا بخاری کتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي و اصحابه و تخليهم من الدنيا ، اسی طرح کئی فاقے گذر الدنيا، جاتے اور لوگ مجھے مرگی زدہ خیال کرکے مارتے لیکن آج یہ حال ہے کہ گردن کش بادشاہوں کے خاص درباری رومالوں میں تو تھوکتا ہے ۔ یہ کامیابی یہ عروج یہ رفعت کوئی معمولی نہیں ہے۔ فرانس کا ایک مصنف لکھتا ہے کہ میں حیران رہ جاتا ہوں جب میں یہ سوچتا ہوں کہ کھجور کے ایک ادنی درجہ کے چھپر کے نیچے چند آدمی بیٹھے ہیں ۔ جن کے جسم پر پورا کپڑا نہیں اور پیٹ بھی سیر نہیں ۔ وہ باتیں یہ کرتے ہیں کہ قیصر و کسری کی سلطنتوں کو فتح کرلیں گے اور وہ کر کے بھی دکھا دیتے ہیں۔ پس یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو مذہب لائے وہ حق ہے کیونکہ اس کے لئے جو نشان رکھا گیا تھا وہ پورا ہو گیا۔ یہ اسلام کی صداقت کا ثبوت ہے۔ لیکن اگر دشن مخالفوں کا اس دلیل پر ایک اعتراض آج اس کو جھٹلا دے اور کہئے کہ یہ مسلمانوں اس کہ نے بعد میں قرآن کریم میں آیتیں ملا دی ہیں جیسا کہ مخالفوں نے کہا بھی ہے اس لئے یہ اسلام کی صداقت کی دلیل نہیں ہے کیونکہ اگر یہ دلیل ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ آج جبکہ مسلمانوں کی تعداد بے شمار کا كل تريزى البواب الزهد باب ما جاء في معيشة اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم للبيت