انوارالعلوم (جلد 6) — Page 339
انوار العلوم جلد 4 ۳۳۹ هستی باری تعالی ان کے بدلے میں جنت ملے گی۔ تو یہ تو ایک قسم کا شرک ہو جائے گا اور اسلام کی روح کے خلاف ہو گا ۔ مومن تو اس لئے نیکی کرتا اور بدی سے بچتا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ نیکی اپنی ذات میں حسن رکھتی ہے اور بدی عیب ۔ اور عبادات کی قسم کی نیکیاں وہ اس لئے کرتا ہے کہ اس پر خدا تعالیٰ کے بہت سے احسانات ہیں۔ وہ نمازہ اس لئے نہیں پڑھتا کہ جنت ملے گی یا روزہ اس لئے نہیں رکھتا کہ دوزخ کا اسے ڈر ہوتا ہے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کی جو عبادت بھی کرتا ہے وہ اس لئے کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے پیدا کیا اور اپنی صفت ربوبیت اور رحمانیت کے ماتحت اس پر احسان کئے۔ گویا مومن کو آئندہ کی لانچ مد نظر نہیں ہوتی بلکہ پچھلے احسانوں اور انعاموں کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنا مقصود ہوتا ہے۔ نماز میں مومن کیا کہتا ہے ؟ کہیں ناں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ الرَّحْمَنِ الترحيمِه مُلِكِ يَوْمِ الدِّين ان آیات میں دیکھ لو کہ اکثر حصہ پچھلے انعامات کے شکریہ کے متعلق ہی ہے اور آئندہ کا ذکر صرف اختصار کے ساتھ آیا ہے کیس مومن کی عبارات بطور شکریہ ہوتی ہیں نہ بغرض لا لیے ۔ اور شکر گذاری کو دنیا کی کوئی قوم بھی برا نہیں کہتی بلکہ سب ہی اسے مستحسن فعل سمجھتے ہیں ۔ باقی رہا یہ سوال کہ مذاہب میں نیک کاموں کے بدلہ میں ثواب کا وعدہ دیا جاتا ہے سو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا کا معاملہ اس کے اختیار میں ہے اس کے بدلہ دینے کے یہ معنی نہیں کہ مومن اس بدلہ کے لئے یہ کام کرتا ہے ایک دوست دوسرے دوست کو ملنے جاتا ہے تو وہ اس کی خاطر کرتا ہے اور سب ہی جانتے ہیں کہ جب دوست دوست کے پاس جانے گا تو اس کی خاطر بھی ہوگی مگر کوئی نہیں کہتا کہ دوست اس لئے دوست سے ملنے گیا تھا کہ تا اسے اچھے اچھے کھانے کھلائے جائیں۔ اس کا جانا محبت کی وجہ سے تھا اور دوسرے کا اس کی خاطر کرنا بھی اپنی محبت کے تقاضے سے تھا۔ مکمل نیکی خدا کو ماننے والا ہی کر سکتا ہے چو تھا جواب الا ہی کر سکتا ہے چو تھا جواب یہ ہے کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو نیکی کے جس درجہ تک خدا کو ماننے تو والا پہنچ سکتا ہے دوسرا انسان پہنچ ہی نہیں سکتا نہ دوسرا کوئی شخص ان تمام اقسام کی نیکیوں کو سمجھ سکتا ہے جو ایک خدا پرست کرتا ہے اس لئے کہ کئی نیکیاں ایسی ہیں کہ جن کے کرنے میں کرنے والے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا ۔ جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ ماں باپ سے نیک سلوک کرنا بچے کے لئے کسی رنگ میں بھی مفید نہیں ہو سکتا ہیں ان کے آرام کے لئے تکلیف اُٹھانا یا ان پر مال خرچ الفاتحة : نام