انوارالعلوم (جلد 6) — Page 7
انوار العلوم جلد 4 خدا کے فضل سے جاری ہے ۔ 4 ضرورت مذہب مکالمہ الہیہ کی ایک مثال میں اپنا واقعہ ہی کرتا ہوں ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ایک ڈاکٹر مطلوب خان جو کالج سے عراق میں بھیجے گئے تھے ان کے متعلق ان کے ساتھیوں کی طرف سے اور سرکاری طور پر خبر آئی کہ وہ فوت ہو گیا ہے ۔ ان کے والد اس خبر سے تھوڑا عرصہ پہلے قادیان آئے تھے جو بہت بوڑھے تھے۔ مجھے خیال تھا کہ مطلوب خان اپنے باپ کا اکیلا بیٹا ہے ۔ بعد میں معلوم ہوا وہ سات بھائی ہیں۔ ماں باپ کا ۔ ایک بیٹا ہونے کے خیال سے اور اس کے باپ کے بوڑھا ہونے پر مجھے قلق ہوا۔ ادھر ہمارے میڈیکل سکول کے لڑکوں کو جب اس کی موت کا حال معلوم ہوا تو انہوں نے کہا کہ وہ ملٹری خدمات کرنے سے انکار کر دینگے مجھے لڑکوں میں بے ہمتی پیدا ہونے کے خیال سے بھی قلق ہوا ۔ اس پر میں نے دعا کی اور مجھے رویا میں بتایا گیا کہ گھبراؤ نہیں وہ زندہ ہے۔ میں نے صبح کے وقت اپنے بھائی کو یہ بتایا اور انھوں نے اس کے رشتہ دار کو بتایا اور یہ خبر عام ہو گئی ۔ اس سے کچھ دنوں کے بعد خبر آئی کہ وہ زندہ ہے دشمن کے قبضہ میں آگیا تھا۔ غلطی سے مردہ سمجھ لیا گیا ۔ کیا انسانی دماغ اس خبر کو وضع کر سکتا تھا اگر دماغی اثرات کے ماتحت اس خبر کو رکھا جائے تو ایسا ہو نہیں سکتا ۔ کیونکہ دماغ خیالات کے اُلٹ نہیں دکھایا کرتا ۔ حالات اور خیالات کے خلاف کسی امر کا رویا میں معلوم ہونا اور پھر اس کا پورا ہو جانا یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ جن بندوں کا خدا سے تعلق ہوتا ہے ان کو خدا خود باتیں بتاتا ہے اور غم و فکر سے انہیں نجات دیتا ہے میرے دل کو جو اس خبر سے صدمہ ہوا تھا وہ میرے خدا نے اس طرح دور کر دیا اور ہماری جماعت میں سینکڑوں ایسے آدمی ہیں جن سے خدا باتیں کرتا ہے اور ان کو عزت دیتا اور ان کے مخالفوں کو سے خدا باتیں ذلت پہنچاتا ہے اور پہلے مدد کا وعدہ کر کے پھر ایفاء کرتا ہے ایسے لوگوں کی اگر ساری دنیا بھی بنات ہا ایسے کی اگر ساری دنیا کی بچاتا ہے اور مدد وعدہ کرکے پھر ایے ہو جائے تو ناکام رہتی ہے اور وہ کامیاب ہوتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود جب دعویٰ حضرت میں موعود کی پیشگوئیں خدا کی بتی کا ثبوت ہے کیا کیا میں ادا کی رانی سے ہوئی کہ اور خدا مجھ سے کلام کرتا ہے تو اپنے بیگانے سب آپ کے مخالف ہو گئے ۔ اسی لاہور میں آپ پر پتھر پھینکے گئے ۔ امرتسر میں ایک موقع پر عوام نے کثرت سے پتھر مارے۔ پھر پادریوں نے آپ پر اقدام قتل کے مقدمے کرائے اور سب نے ملکر آپ کے خلاف زور لگایا ۔ لیکن خدا نے آپ کو ان فتنوں کے متعلق