انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 8

قبل از وقت اطلاع دےدی تھی کہ یہ سب فتنے دُور ہوجائیں گے اور کوئی نقصان نہ پہنچائیں گے۔چنانچہ خدا کے فضل سے اسی طرح ہوا۔دُنیا آپ کی جماعت کو مٹانا چاہتی تھی۔مگر کچھ نہ کرسکی۔اورآپکی جماعت دن بدن بڑھتی گئی۔آپ نے کہا کہ میں ایک معمولی آدمی ہوں کوئی دنیاوی عزت و وجاہت نہیں رکھتا طاقت و شوکت نہیں رکھتا لیکن خدا نے مجھے بتایا ہے کہ مجھے عزت ملے گی اور تمام دُنی میں میرے ماننے والے پھیل جائیں گے۔اب دیکھ لو یہ بات کس طرح پوری ہو رہی ہے۔اسی طرح آپ کو خبر ملی۔طاعون آئے گی اور ملک میں پھیلے گی اور قادیان میں بھی آئیگی مگر میرا مکان محفوظ رہے گا چنانچہ اس مکان کے اردگرد طاعون پڑی مگر اس مکان کو ہمیشہ خدا نے محفوظ رکھا۔یہ تو اس دُنیا کے فوائد ہیں جو مذہب کےذریعہ حاصل ہوتے ہیں اور آخرت کےفوائد بے شمار اور بے اندازہ ہیں اور اس دُنیا کے بعد اسی طرح حاصل ہوتے ہیں جیسےآپ لوگ اب اس لئے پڑھتے ہیں کہا آئندہ فائدہ اُٹھائیں۔یہ نہیں کہ آپ کا اب پڑھنا وقت کا ضائع کرنا ہے۔پس ظاہر ہے کہ مذہب کی ضرورت ہے اور اگر صحیح طریق سے جو اسلام بتاتا ہے اس پر عمل کیا جائے تو خدا مل جاتا ہے اور اس دُنیا میں جو خدا سے تعلق رکھتا ہے وہ فائدہ اُٹھاتا ہے۔آئندہ بھی اس کو انعام ملیں گے۔دوسری بات کس چیز کے متعلق اس کی ذٓتی خوبیاں ہیں۔سو ہمارا دعویٰ ہے کہ اسلام میں ذاتی خوبیاں بھی اتنی اور ایسی ہیں جو اور کسی مذہب میإں نہیں پائی جاتیں۔اس وقت مسلمان کہلانے والوں کے اعمال کے جو برے نتائج نکل رہے ہیں ان کی وجہ سے اسلام پر الزام نہیں آسکتا۔کیونکہ اسلام کے بتائے ہوئے طریق کے خلاف چلنے سے ایسا ہورہا ہے۔اس کے بعد حسب ذیل سوالات ہوئے۔اوّل یہ کہ دیگر مذہب میں بھی بعض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو پیشگوئیاں کرتے ہیں۔پھر اسلام کی خصوصیت نہ رہی۔دوم حضرت مرزا صاحب کے سلسلہ کا پھیلنا ان کی صداقت کا ثوبت نہیں۔کیونکہ روس میں لینن کو بھی بڑی کامیابی ہوئی ہے۔حضرت مسیح موعود اور دوسرے لوگوں کی پیشگوئیوں میں فرق حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ اگر چہ بعض مذاہب کے لوگ پیشگوئی کے منکر ہیں مگر کبھی کبھی لوگ پیشگوئیاں شائع کرتے رہتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں کہتے کہ یہ ہمارے مذہب کی تعلیم اور خصوصیت ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا علم یہ کہتا ہے۔تما م منجم یہی کہتے ہیں کہ ہم اپنے علم کی بناء پر پیشگوئی کرتے ہیں خدا کی طرف سے نہیں کہتے یورپ