انوارالعلوم (جلد 6) — Page 524
کیسی زار اور مضمحل ہوئی کہ دوست تو دوست دشمن تک بھی اس پر افسوس کرتے اور اس پر رحم کھاتے ہیں۔غرض اس پیشگوئی کے بیسیوں پہلو اس وضاحت اور اس صفائی سے پورے ہوئے ہیں کہ صرف یہی ایک نشان مسیح موعود ؑ کی صداقت کے لئے کافی ہے اور ملک معظم اور آپ بہ سبب اس فتح کے جو مسیح موعودؑ کی دُعاؤں سے آپ کو حاصل ہوئی ہے اور قیصر بہ سبب اس شکست کے جو اس کو حاصل ہوئی اور زار روس بہ سبب اس زار حالت کے جو اس پر نازل ہوئی اور دنیا کا ہر حصہ اور ہر ملک اور ہر جنگی جہاز اور ہر پہاڑ جس پر تو پخانہ رکھا گیا یا جس پر گولہ باری ہوئی اور ہر دریا جس پر جنگ ہوئی اور ہر سرنگ جو کھودی گئی اور ہر مدبر جس کےذمہ اس کا انتظام سپرد تھا اور ہر شخص جس نے اس جنگ سے نقصان اٹھایا اور ہر حکومت جس نے اس جنگ میں حصہ لیا اس پیشگوئی کے ذریعے سے مسیح موعود ؑکی صداقت کے گواہ بنے اور اس کی سچائی کے شاہد۔گو یہ اوربات ہے کہ اس کی صداقت کا منہ سے بھی اقرار کریں یا نہ کریں۔بعض وہ الہامات جو آئندہ زمانہ کے متعلق ہیں اور ابھی پورے ہونے ہیں اے شہزادۂ جاہ! مَیں چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود ؑکے معجزات کے بیان کردینےکے بعدبعض ایسی پیشگوئیاں بھی بیان کردوں جنہوں نے ابھی پورا ہونا ہے۔روس کے ملک کے متعلق ان پیشگوئیوں کے علاوہ جو پہلے بیان ہوچکی ہیں اور جو پوری بھی ہو چکی ہیں۔آپؑکی یہ بھی پیشگوئی ہے کہ اس ملک کی حکومت آخر احمدیوں کے ہاتھ میں آجاوے گی اور یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ بخارا کے ملک میں خاص طور پر اس سلسلہ کو قریب زمانہ میں ہی پھیلا دے گا اور یہ بھی کہ یورپ کا اکثر حصہ آخر اسلام کو قبول کرے گا اور آپؑپر ایمان لاوے گا اور یہ بھی کہ دنیا کے تمام مذاہب اسلام اور سلسلہ احمدیہ کے سامنے شکست کھا کر مٹتے جائیں گے اور آخر قریباً نیست و نابود ہوجائیں گے اور دنیا میں صرف آپؑ پر ایمان لانے والے لوگ رہ جائینگے اور جو دوسرے مذاہب کے پیرو باقی رہینگے وہ نہایت کم ہونگے اور نہایت ادنیٰ حالت میں ہونگے اور یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ آئندہ