انوارالعلوم (جلد 6) — Page 495
اور صرف تمثیلی طور پر خدا کا بیٹا کہلاتا تھا جس طرح اوربعض نبیؐ خدا کہلاتے تھے خدا کا حقیقی بیٹا قرار دیتے ہو اور اس کے لئے عبادت کرتے ہو اور اس سے دُعائیں مانگتے ہو اور اس کی بڑائی اس طرح کرتے ہو جس طرح خدا کی کرنی چاہئے اورپھر ساتھ ہی ساتھ ایک ہی سانس سے یہ بھی کہے جاتے ہو کہ شرک نہ کرو کہ شرک ایک بہت بُری چیز ہے اور خدا کی نظروں میں ناپسند۔اور نہیں ڈرتے کہ اس عظیم الشان گناہ کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ میں تم سے سچے کہتا ہوں کہ خود یسوع مسیح تمہارے خلاف باپ کے سامنے کھڑا ہوگا اور تم پر گواہی دے گا اور تم سے نفرت کا اظہار کرےگا کیونکہ اس نے عمر بھر یہی تعلیم دی کہ تُو سب سے زیادہ باپ کی عزت کر اور وہ یہی کہتا رہا کہ علم غیب بھی خدا کو ہے اور سب طاقت بھی خدا کو ہے اور سب نشانات بھی اس کے پاس ہیں اور فیصلہ بھی وہی کرے گا اور مالک بھی وہی ہے اور رزاق بھی وہی ہے مگر باوجود اس کے تم نے اس کی باتوں کو ردّ کیا۔تم نے اس سے محبت کرکے دشمنی کی اور پیار جتا کر مخالفت کا اظہار کیا اور اس کے کہلا کر اس کے عمر بھر کے کام کو تباہ کیا اور پھر تم خوش ہوکہ وہ واپس آکر تمہارے کاموں کا اچھا بدلہ دے گا۔اے نادانو! اچھا بدلہ نہیں بلکہ وہ تمہیںملزم کرنے کے لئے آوے گا چنانچہ مَیں اس کے نام پر اس لئے کھڑا کیا گیا ہوں تا تمہاری غلطیوں پر تمہیں آگاہ کروں اور تمہیں اس عذاب کے دن سے ڈرائوں جس دن آسمان ہلائے جاویں گے۔اور زمیں جنبش کھائیگی اور ہر ایک انسانی صنعت جس پر وہ فخر کرتا تھا اور اسے اچھا سمجھتا تھا اپنے بنانے والے کے لئے ہلاکت کا موجب ہوگی اور انسان اپنے ہاتھو ں کی محنت سے مارا جائے گا اوراپنی انگلیوں کی صنعت سے قتل کیا جائے گا اورجس پر وہ فخر کرتا تھا وہی اس کو اس کی قبر میں دھکیلے گی۔پس وقت سے پہلے ہوشیار ہوجائو اور اس گھڑی کے آنے سے پہلے توبہ کرلو۔اورا س کو قبول کرلو جس کی اپنی پہلی بعثت میں مسیحؑنے خبر دی اور اب اپنی دوسری بعثت میں وہ تمہیں اس کی طرف بُلاتا ہے۔اگر تم اس کو قبول کرلو گے تو مَیں تمہارا اپنے باپ کے پاس گواہ ہوں گا اور تمہاری راستبازی کو اس پر ظاہر کروں گا اور تم اس کی رضا کو پاؤ گے اور اس کی رحمت کے کاموں کو محسوس کروگے۔تم کہتے ہو کہ مسیحؑ صلیب پر لٹک کر فوت ہوگیا اور اس طرح اس کو جو بے گناہ تھا لعنتی قرار دیتے ہو اور جو تمہارے لئے دُکھ اُٹھاتا تھا اسے لوگوں کی نظروں میں حقیر قرار دیتے ہو کیونکہ مقدس نوشتوں میں لکھا تھا کہ جو صلیب پر لٹک کر مرتا۔وہ لعنتی اور جُھوٹا نبی ہوتا ہے۔پس تم اپنے