انوارالعلوم (جلد 6) — Page 494
خوش ہے؟ تم اپنے ہمسایوں کو مٹانا چاہتے ہو اور ان کی قبروں پر بیٹھ کرمے کے پیالے اُڑاتے ہو اور ان کے برباد مکانوں میں عیش کی مجالس مقرر کرتے ہو اوران کی بیوائوں اور ان کے یتیموں کی آہ وزاریوں پر قہقہہ لگاتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ اسی لائق تھے۔تم لوگوں کو سناتے ہو کہ چاہئے کہ تمہارے عمل دکھاوے کے لئے نہ ہوں لیکن خود تمہارے عمل اسی قسم کے ہوتے ہیں کیا تمہاری ہر ایک بات دکھاوے کے لئے نہیں؟ کیا تمہارا ہر ایک کام ریاء کے طور پر نہیں؟ اور کیا تم نے اپنی تمام ترقی کا مدار اسی کو نہیں سمجھ رکھا کہ لوگوں کو بتاؤکہ ہم نے کیا کام کئے ہیں؟ تم لوگوں سے کہتے ہو کہ نیکی کو نیکی کےلئے کرو لیکن خود تم ہر ایک کام کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہو کہ اس سے ہمیں سیاسی فائدہ کیا پہنچے گا اور مالی فائدہ کیا پہنچے گا؟ حتّٰی کہ تم اس کلام کو بھی جسے خدا کا کلام سمجھتے ہو اس لئے دُنیا میں پھیلاتے ہو تا تمہارا جتھہ مضبوط ہوجائے اور تمہاری طاقت بڑھ جائے ورنہ تم میں سے اکثر ایسے ہیں جو خدا اور اس کے کاموں پر مطلق یقین نہیں رکھتے۔تم لوگوں کو خدا کی بادشاہت کےوعدے دیتے اور اس کی طرف بلاتے ہو لیکن تمہارا اپنا یہ حال ہے کہ وہ تسلّی دہندہ جس کی سنبت یسوؑع کہہ چکا ہے کہ وہ ساری سچائی کی باتیں سکھائے گا اس کو آئے ہوئے تیرہ سو سال سے زیادہ گذر چکے ہیں اوراب تک تم نے اس کو قبول نہیں کیا اور نہ صرف یہ کہاس کو قبول نہیں کیا بلکہ تم اس سے عداوت کرتے ہو اور اس سے پیار کرتے ہو جو بیٹے کے رنگ میں آیا اور اس سے دشمنی کرتے ہو جو باپ کا نام پاکر آیا اور یہ بھول جاتے ہو کہ بیٹے کاگناہ معاف ہوسکتا ہے مگر رُوح کا نہیں۔تمہیں کیا ہوگیا کہ تم شاخ سے محبت کرتے ہو مگر جڑ کو کاٹتے ہو۔سب سے بڑا جُرم جس کے مقابلہ میں تمہارے سب عیب حقیر نظر آتے ہیں یہ ہے کہ تم اس کی ہتک کرتے ہو جو زمین و آسمان کا پیدا کرنیوالا ہے اور جو آدم ؑکا خدا ہے اور نوحؑ کا خدا ہے اور ابراہامؑ کا خدا ہے اور اسحاقؑ اور اسمٰعیل ؑ کا خدا ہے اور یوسفؑ کا خدا ہے اور موسٰی کا خدا ہے اور داؤد ؑکا خدا ہے اور یسوعؑ کا خدا ہے۔تم پڑھتے ہو کہ وہ ایک خدا ہے اور موسٰی کا خدا ہے اور داؤدؑکا خدا ہے اور یسوعؑ کا خدا ہے۔تم پڑھتے ہو کہ وہ ایک خدا ہے اور تم یہ بھی پڑھتے ہو کہ اُسن ے بیٹے کو سب کچھ دیا اور تم یہ بھی پڑھتے ہو کہ تم اس کے مقابلہ میں کسی کو کھڑا مت کرو۔مگر پھر تم یسوؑع مسیح کو جو اس کا ایک بندہ تھا اور نبیوؑں میں سے ایک نبی