انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 492 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 492

جھوٹ مت بولو کہ جھوٹ ایک زہر ہے سچ کو اختیار کرو کہ خدا کے حضور میں راستباز ہی مقبول ہوتے ہیں۔امانت سے کام لو اور خیانت سے پرہیز کرو۔تم سے کہا گیا تھا کہ بد نظری سے کسی عورت کی طرف مت دیکھو مگر مَیں تمہیں کہتا ہوں کہ اس زمانہ کے سردار محمد مصطفٰےؐکو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ تُو کسی نامحرم عورت کو نہ دیکھ خواہ بد نظری سے خواہ نیک نظری سے۔سوائے اس کے کہ تیری نظر اتفاقی طور پر پڑجائے کیونکہ دل کے بھی دروازے ہوتے ہیں۔جس طرح گھروں کے دروازے ہوتے ہیں اور دروازوں کو کھُلا چھوڑنا اور چوروں سے مطمئن رہنا نادانی کی بات ہے اور بیوقوفوں کا کام ہے۔تم سے کہا گیا تھا کہ اسقدر شراب نہ پئو کہ مست ہوجائو مگر میں تم سے کہتا ہوں کہ نبیوںؑ کےسردار ؐکو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ تم میں سے کوئی شراب نہ پئے نہمست ہونے کی حد تک اور نہ اس سے کم کیونکہ شراب ایک زہر ہے جو دامغ کی ابریک طاقتوں کو ہلاک کردیتا اور خدا سے ہمکلامی کی طاقت کو مار دیتا ہے اور وہ ایک اژدہا ہے جو انسان کو کھینچ کر ایسے علاقوں میں لے جاتا ہے جہاں وہ نہیں جانا چاہتا تھا۔تم سے کہا گیا تھا کہ بے سبب غصہ مت ہو۔مگر راستبازوں کے سردارؐکو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ تو یہی نہ کر کہ بے سبب غصہ مت ہو بلکہ تُو دوسروں کو بھی سمجھا کہ بے سبب غصہ نہ ہوں اور لوگوں پر رحم کریں کیونکہ اگر یہ بے سبب غصہ نہیں ہوتا تواپنی جان بچاتا ہے مگر یہ خدا سے ملنا چاہتا ہے تو اس کو چاہئے کہ دوسروں کو بھی بچائے۔تم سے کہا گیا تھا کہ عورت کو سوائے زنا کے طلاق نہ دو مگر مَیں تمہیں اسلام کے مطابق یہ تعلیم دیتا ہوں کہ زنا ہی ایک بدکاری نہیں اس سے اُتر کر اور اس کے علاوہ بھی بہت سی بدکاریاں اور بدیاں ہیں تُو ان کی وجہ سے بھی جب دیکھے کہ عورت کی اصلاح کسی طرح نہیں ہوسکتی تو اس کو طلاق دے سکتا ہے جیسے اگر کوئی عورت ظالمہ ہے کہ دوسروں کو دُکھ دیتی ہے یا بد نظر ہے یا بے حیا ہے یا خائن ہے کہ لوگوں کے حقوق کو دبا لیتی ہے اور باوجود سمجھانے کے باز نہیں آتی اس صورت میں وہ تجھ سے نہیں بلکہ ایک خراب شدہ عضو ہے اگر وہ علاج پذیر نہیں ہوتا تو اس کو کاٹ کر پھینک دے۔تمہیں کہا گیا تھا کہ قسم نہ کھا لیکن اسلام کے مطابق تمہیں یہ تعلیم دیتا ہوں کہ جھوٹی قسم نہ کھا اور نہ بلا ضرورت قسم کھا اور نہ اُن چیزوں کی قسم کھا جن کی قسم کھانا قسم کی غرض کو پورا نہیں کرتا۔ہاں ضرورت