انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 484 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 484

زور کے توڑنے میں ایسا حصہ لیا کہ اس مشہور محب وطن نے خاص طور پر اس امر کا اقرار کیا کہ اس علاقہ میں سب سے زیادہ وفادار غدر کے موقع پر قادیان کا خاندان رہا۔آپؑکی پیدائش ۱۸۳۶؁ء٭میں ہوئی ہے اور جس وقت سے کہ آپ ؑپیدا ہوئے اس وقت سے لے کر اس وقت تک کہ آپ فوت ہوئے آپ ؑکی زندگی خدا کی قوتوں اور اس کے جلال کی مظہر رہی ہے آپ جمعہ کے دن عصر کے وقت پیدا ہوئے تھے اور آپؐ کے ساتھ ایک اور بچہ جو لڑکی تھی پیدا ہوا تھا اور اس طرح آپ کی پیدائش بھی ایک نشان تھا۔کیونکہ لکھا تھا کہ آنے والا موعود توام پیدا ہوگا۔اورجمعہ کے دن عصر کےوقت آپ کی پیدائش اس لئے تھی کہ تا آپ ؑجو اس دنیا کی ہدایت کے لئے آخری موعود تھے اور آدم ؑثانی کا مقام رکھتے تھے آپؑ کا وقت پیدائش بھی آدمؑاول کی پیدائش کےوقت سے اور اس کی پیدائش کے دن سے مطابق ہو۔آپ کی پیدائش کے زمانہ کےقریب سے دنیا کے مختلف مذاہب میں آنے والے موعود کی جستجو شروع ہوگئی تھی اور اللہ تعالیٰ کا الہام مخفی طور پر دنیا کے مختلف حصوں میں نازل ہوکر لوگوں کو دنیا کے منجی کی آمد کے قرب کی بشارت دینے لگ گیا تھا۔چنانچہ یورپ اور ایشیا کی مختلف قوموں اور مختلف مذاہب میں انیسویں صدی کے شروع سے آنے والے موعود کا انتظار لگ گیا تھا اور بہت لوگ تھے جو دنیا کو ہوشیار کرنے لگ گئے تھے کہ آخری موعود کا زمانہ قریب ہے۔اُٹھو اور ہوشیار ہوجائو تا ایسا نہ ہو کہ وہ تم کو سوتا پائے۔چنانچہ خود انگلستان میں بھی ایسے لوگ تھے جو اس امر کا اعلان کرتے تھے ان میں سے ایک تو پرسبیٹیرین چرچ کا پادری ایڈورڈ ارونگ تھا اس نے ۱۸۶۱؁ء میں لندن میں وعظ کہنا شروع کیا اورتین مہینوں میں اس کے سامعین کی تعداد پچاس سے پندرہ سو تک بڑھ گئی اور بروہیم BROUGHAM کننگ CANNING میکنٹاش MACKIN TASH ولبرفورس WILLBER FARCE جیسے رجال سیاست اوربا اثر آدمی اس کے سامعین میں شامل تھے وہ کہتا تھا کہ بیس سال کے عرصہ میں یروشلم کا علاقہ گندوں سے پاک کردیا جائے گا اور وہ زمانہ جبکہ دنیا میں نیکی قائم کی جائے گی اور مسیح ؑواپس آکر دنیا میں حکومت کریں گے نزدیک ہے۔ان کے شاگرد مسڑ بکسڑ کا اپنی نسبت بیان ہے کہ ان کی زبان پر دُعا کے وقت یہ الفاظ جاری ہوئے کہ مسیحؑ کی آمد نزدیک ہے اور اس کے آنے پر زندہ دلی ایک جگہ پر *حسب تحقیق حضرت مرزا بشیر احمد صاحب آپ کی تاریخ پیدائش ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء