انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 33 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 33

معیارِ صداقت (تقریر حضرت فضلِ عمر خلیفۃ المسیح الثانی جو حضور نے ۲۱؍و ۲۲مارچ ۱۹۲۱ء؁ کی درمیانی شب کو مرزا گل محمد صاحب ابن مرزا نظام الدین صاحب کے مکان پر فرمائی) حضور نے سور ہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- تمہید میں آج آپ لوگوں کے سامنے پہلے تو وہ اسباب بیان کرونگا جن کی وجہ سے وہ انتظام کرنا پڑا جو خلاف معمول یہاں نظر آرہا ہے۔اس کے بعد ان لیکچروں کے متعلق کچھ بیان کرونگا جو ان دنوں میں غیر احمدیوں کے یہاں ہوئے اورپھر وہ باتیں بتاؤنگا جو صداقت کا نشان ہوتی ہیں۔ہم نے حفاظت کے لئے یہ سامان کیوں کئے قادیان دارالامان ہے لیکن یہاں ایساانتظام تھا جو فوجی انتظام کے مشابہ تھا۔ہم میں سے ہر ایک کسی خاص کام پر مقرر تھا۔حتّٰی کہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی کاموں پر مقرر تھے جو اپنے متعلقہ کام چستی سے کام کررہے تھے۔ہماری گلیوں ،ہمارے مکانوں ،ہمارے مقبروں اور ہماری مسجدوں پرپہرے تھے۔برطانیہ کی گورنمنٹ کے ماتحت جو ایک با امن گورنمنٹ ہے اس انتظام پر کئی