انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 96

نے اس کو صاف بچا لیا اور اس کے دشمنوں کو اس کے خلاف ہلاک کردیا۔سلسلہ محمّدیہ اور سلسلہ موسویہ میں بیّن امتیاز غرض جہاں سلسلہ محمدیہ اور سلسلہ موسویہ میں ایک عجیب مشابہت ہے۔وہاں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی تائیدوں کے لحاظ سے ایک بین امتیاز بھی ہے۔پس صرف اس وجہ سے کہ دونوں سلسلے مشابہ ہیں یہ کہہ دینا کہ اس لئے حضرت مسیح موعودؑکی جماعت ضرور غلّو کرنے والی ہے۔درست نہیں ہوسکتا۔مسیح موعودؑ کی جماعت پر غلو کا الزام لگانے سے شیعوں کا اعتراض صحابہؓ کے متعلق ضرور ماننا پڑیگا اگر اسی بات سے نتیجہ نکالنا درست ہے۔تو کیا شیعوں کا یہ الزام ہم درست تسلیم کرلیں کہ اکثر صحابہؓ منافق تھے کیونکہ اس کی تائید میں بھی کہا جاسکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰؑتھے اور حضرت موسٰی کی جماعت کے کثیر حصہ نے عین موقع پر نفاق دکھایا تھا۔اس لئے معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اکثر صحابہؓ منافق تھے۔نعوذ باللہ من ذٰالک۔رسول کریم ﷺاور مسیح موعودؑ کی رُوحانیت نے اپنے صحابہؓ کو اپنے مثیل کے ساتھیوں کی مشابہت سے بچا لیا جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے آپ ؐکی جماعت کے اکثر حصہ کو حضرت موسٰی کے وقت کے لوگوں کی مشابہت سے بچایا اور صرف کچھ لوگ منافقت کا شکار ہوئے۔اسی طرح مسیح ؑمحمدی کی روحانیت بھی ضروری تھا کہ اپنی جماعت کے کثیر حصہ کو اس غلطی سے بچاتی جو مسیح ناصری کے بعد اس کی جماعت سے ہوئی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سوائے ایک قلیل گروہ کے سب جماعت مرکز سلسلہ سے متعلق ہے اور اپنے انہی عقائد پر قائم ہے جس پر پہلے وہ قائم تھی۔ہاں جس طرح ایک قلیل گروہ جو خلافت کا منکر تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درجہ کو گرانے لگا اور جس کا اظہار حضرت علیؓ کے وقت میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد ہونے کی وجہ سے آپؐ کے بیٹے کی طرح تھے ہوا اسی طرح آج اس وقت جبکہ حضرت مسیح موعود ؑکا ایک بیٹا خلیفہ ہوا ایک قلیل گروہ خلافت کا منکر پیدا ہوا اور جس طرح خوارج نے یہ اعلان کیا تھا کہ الطَّاعَۃُ لِلّٰہِ وَالْاَمْرُ شُوْرٰی بَیْنَنَا۔یعی اطاعت تو صرف اللہ تعالیٰ کی ہوتی ہےباقی انتظامی امور میں تو آپس کا فیصلہ جو مشورہ کے بعد قرار پائے وہی جاری ہونا چاہئے۔یعنی خلیفہ کوئی چیز نہیں ایک پارلیمنٹ ہو۔اسی