انوارالعلوم (جلد 6) — Page 97
طرح آج اس گروہ نے جس کی انجمن کے پریذیڈنٹ مولوی محمد علی صاحب ہیں یہ آواز بُلند کی ہے کہ خلیفہ کوئی چیز نہیں بلکہ ایک انجمن کے سُپرد جماعت کا انتظام ہوناچاہئے۔مگر جس طرح خوارج پہلے چند سال شور و شر کرکے آخر دب کر بیٹھ گئے اللہ تعالیٰ چاہے گا تو اس گروہ کا بھی یہی حال ہوگا۔انجیلی آیات سے مولوی محمد علی صاحب کا استدلال مولوی محمد علی صاحب نے انجیل کی چند آیات نقل کرکے لکھا ہے کہ مسیح کے دشمنوں نے ان پر اعتراض کیا تھا کہ یہ خدا کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اس پر مسیح نے انکار کیا اور کہا کہ مجھے جو خدا کا بیٹا کہا گیا ہے۔یہ صرف استعارۃً کہا گیا ہے اورا نہی معنوں میں کہا گیا ہے جن میں پہلے نبیوں کو خدا کہا گیا تھا۔مگر آپ کی وفات کے بعد آپ کے حواریوں نے انہی معنوں میں آپ کو خدا کا بیٹا کہنا شروع کردیا جن معنوں میں کہ خدا کا لفظ رب العالمین کی نسبت استعمال ہوتا ہے اور جن معنوں میں ابینّت کا دعویٰ کرنے کا الزام یہودی حضرت مسیح علیہ السلام پر لگاتے تھے وہ اس سے استدلال کرتے ہیں کہ بعینہٖ اسی طرح مسیح ؑطرح مسیحؑ موعود محمدی سے ہونا چاہئے تھا اور ہوا ہے۔اس کے دشمنوں نے بھی کہا کہ یہ نبوت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس نے انکار کیا کہ مجھے نبوت کا دعویٰ نہیں بلکہ مجازی طور پر مجھے نبی کہا گیا ہے مگر آپؑکی وفات کے بعد آپ ؑکی جماعت نے مسیح کے حواریوں کی طرح یہی کہنا شروع کردیا کہ وہ ویسے ہی نبی تھے جیسے کہ ان کے دشمن کہتے تھے۔میرے نزدیک یہ مشابہت انہوں نے بہت عمدہ دریافت کی ہے مگر اس کو چسپاں انہوں نےغلط کیا ہے۔ہم ان آیتوں کو جو انہوں نے انجیل سے نقل کی ہیںپڑھ کردیکھتے ہیں تو ان میں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہود آپ پر الزام لگاتےہیں کہ یہ خدا کا بیٹا فلاں فلاں معنوں کی رو سے بنتا ہے۔حضرت مسیح ؑکہتے ہیں کہ نہیں میں خدا کا بیٹا ان معنوں کی رو سے بنتا ہوں جن میں پہلے نبی خدا کہلائے۔آپ کے بعد آپ کی جماعت نے خدا کے وہ معنے لے کر مسیح کی طرف منسوب کردئیے جو مسیح کے دشمن لیتے تھے اب اسی مثال کو ہم حضرت مسیح محمدی کےوقت میں تلاش کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ پر آپ کے دشمنوں نے یہ اعتراض کیا ہے کہ آپ ؑشریعت والے نبی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعودؑاپنے ایک خط مطبوعہ روزانہ اخبار عام لاہور میں (یہ اخبار پنجاب کا سب سے پُرانا اخبار ہے اور اس کے ایڈیٹر او رمالک سب ہندو اصحاب ہیں اس اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ گویا حضرت مسیح موعودؑ نے اپنے دعوائے نبوت سے رجوع کرلیا ہے۔اس پر حضرت مسیح موعود ؑنے ایک خط اپنے