انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 72 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 72

صداقت اسلام اشتہارات میں ان میدانوں کی ہو ہو تصویر کھینچ دی جہاں بڑی بڑی خطرناک لڑائیاں ہوئیں اس پیشگوئی کا ایک شعر یہ ہے۔رات جو رکھتے تھے پوشاکیں برنگ یاسمن صبح کر دے گی انہیں مثل درختان چناره اور چنانچہ فرانس کی وہ جنگ عظیم جس میں جرمنی کو پسپا ہونا پڑا اس کی جائے وقوع وہ تھی جہاں کثرت سے چنار کے درخت تھے۔ادھر تو خون کی ندیاں بہہ رہی تھیں اور ادھر چنار کے سُرخ پنے مجھے ہوئے خون کی مانند تھے جو اس نقشہ کو اور زیادہ بھیانک بنا رہے تھے۔غرض اس نے قبل از وقت بتایا کہ ایک عظیم الشان جنگ ہوگی اور اس میں زارہ کی حالت خطر ناک ہو گی چنانچہ اس کی وفات کے بعد ہم نے دیکھا کہ لڑائی ہوئی اور اس میں سب سے خطرناک عبرت انگیز زار روس کی حالت ہوئی۔یورپ کے اور بادشاہ بھی اپنے ملک میں اختیارات رکھتے تھے لیکن زار ان سب سے بڑا با اختیار بادشاہ تھا۔چنانچہ جن الفاظ میں وہ دستخط کیا کرتا تھا ان کے یہ معنی تھے کہ خدا کا نائب۔تو حضرت مرزا صاحب کو بتایا گیا کہ ایک بہت بڑی جنگ ہوگی او اس میں نوار روس پر بہت بڑی مصیبت آئے گی۔اور وہ مصیبت کوئی ایسی نہیں ہوگی جس سے وہ فوراً مر جائے گا بلکہ اس کی حالت نہایت دردناک ہوگی اور نہایت درد ناک حالت سے گذر کر مرے گا اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس طرح ہوا یا نہیں ؟ زار روس پوری شان و شوکت کے ساتھ حکمران ہے کہ ایک علاقہ سے بغاوت کی اسے خبر ملی وہ اس طرف روانہ ہوتا ہے اور فوج کے کمانڈر کو لکھتا ہے کہ باغیوں کو سخت منا دو۔میں بھی آتا ہوں۔لیکن ابھی وہ چند ہی شیشن گزرتا ہے کہ اسے تار کے ذریعہ خبر ملتی ہے کہ حالت نازک ہو گئی ہے۔وہ کمانڈر کو لکھتا ہے کہ فلاں کو انتظام کی باگ دے دو۔پھر چند سٹیشن اور آگے جاتا ہے کہ خبر ملتی ہے کہ حالت اور بھی خراب ہو گئی ہے اس پر لکھتا ہے کہ نرمی اختیار کرو۔پھر ٹیشن پر ہی ہے کہ کچھ لوگ آتے ہیں اور اسے کہتے ہیں کہ تم تمام اختیارات سے دستبردار ہو جاؤ۔اس کے بعد اس کی جو حالت ہوئی وہ آپ لوگوں نے اخباروں میں پڑھی ہی ہوگی۔اس سے بڑھکر اس کی اور کیا حالت زار ہو سکتی تھی کہ اس کی لڑکیوں کے ساتھ اس کی آنکھوں کے سامنے شرمناک سلوک کیا گیا۔پھر اس کو بلاک کر کے اس کی حالت زار کو انتہاء تک پہنچا دیا جاتا ہے۔یہ واقعات روز روشن کی طرح ا تذکرہ صفحه ۵۳۹ ایڈیشن چهارم