انوارالعلوم (جلد 5) — Page 71
الوار العلوم جلد ۵ کیونکہ آخر یہ اس پیغمبر کی محبت کا دعوی کرتے ہیں جس کا میں غلام ہوں۔تو گھر کے لوگوں نے اس کا مقابلہ کیا اس کے آگے رکاڈ میں ڈالیں اس کے پیروؤں کو گھروں سے نکال دیا۔ہرقسم کی تکلیفیں اور دکھ دیئے مگر پھر بھی وہ غریب اور مفلس لوگ ایک ایک کر کے بڑھنے لگے انہوں نے اپنے اور اپنی بیوی بچوں کے خرچ بند کر کے اسلام کی اشاعت کے لئے خرچ دینے اور باوجود مخالفتون کے ترقی کی۔لوگوں نے چاہا کہ اسلام نہ پھیلے مگر خدا تعالیٰ نے چاہا کہ روشن ہو اس لئے روشن ہوا۔پس اسلام دنیا میں پھیلا اور کھیل رہا ہے اور اسلام نے دنیا کو منور کیا اور کر رہا ہے جو کہ اس شخص کے بچے اور خدا تعالیٰ کا برگزیدہ ہونے کا ایک عظیم الشان ثبوت ہے۔رت مرزا صاحب کی کامیابی امریکہ کا ایک مصنف لکھتا ہے کہ دنیا میں کام کر نیولے لوگ دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جو دوسروں کو اپنے چلاتے ہیں اور دوسرے وہ جو لوگوں کے ترجمان ہوتے ہیں۔مثلاً کسی ملک میں تعلیم نہ ہو اس میں ایک ایسا شخص کھڑا ہو جائے جو تعلیم کو پھیلانا اپنا مقصد قرار دے لے۔گو ابتداء میں اس کی مخالفت ہوگی اور اس کے خلاف بعض لوگ کھڑے ہوں گے لیکن آخر کار وہ کامیاب ہو جائے گا۔کیونکہ لوگوں کو حالات واقعات مجبور کر دیں گے کہ تعلیم حاصل کریں لیکن ایک ایسا شخص جو ایسی باتیں لے کر کھڑا ہو جن کے ماننے کے لئے حالات مجبور نہ کریں بلکہ ان کے خلاف اکسائیں اس کی کامیابی بہت مشکل ہوتی ہے۔حضرت مرزا صاحب ایسے ہی لوگوں میں سے تھے کیونکہ جو کچھ انہوں نے آکر کہا سب کے سب اس کے خلاف کھڑے ہو گئے اور زمانہ کے حالات بالکل اس کے مخالف تھے۔لوگ یہ تو مانتے تھے کہ خدا تعالیٰ اپنے سے بندوں سے کلام کرتارہا ہے لیکن یہ نہ مانتے تھے کہ اس زمانہ میں بھی کوئی انسان ایسا ہو سکتا ہے جس خدا تعالیٰ کلام کرے اور مرزا صاحب یہی منوانا چاہتے تھے۔کیونکہ آپ دنیا کی اصلاح کے لئے آئے تھے نہ کہ اہل دنیا جس طرف چل رہے تھے اسی طرف چلانے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔اس لئے آپ کا کامیاب ہونا ایک عظیم الشان بات اور آپؐ کی صداقت کا بہت بڑا ثبوت ہے اور اس سے پتہ لگتا ہے کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب ہے۔زار روس کے متعلق حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی پھر اس نے قبل از وقت بتا یا کر دُنیا میں ایک خطر ناک جنگ ہوگی اور اس میں زار کی حالت خراب ہو جائے گی۔چنانچہ فرمایا " زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار اور ایسا ہی ہوا پھر اس پیشگوئی میں اس نے جنگ کا تمام نقشہ کھینچ کر رکھ دیا۔یہاں تک کہ بعض عد تذکره صفحه ۵۴۰ ایڈیشن چهارم