انوارالعلوم (جلد 5) — Page 445
انوار العلوم جلد ۴۴۵ اصلاح نفس جہاں جماعت کا انتظام نہ ہو سکتا ہو۔اور سمجھ کر پڑھو تا کہ اس کا تمہیں فائدہ ہو۔دفتر کا عذر بھی ظہر اور عصر کی نماز کے متعلق ہو سکتا ہے باقی نمازوں کے لئے نہیں ہو سکتا۔لیکن اگر تم ان اوقات میں باجماعت نماز پڑھو گے تو خدا تعالیٰ ایسا تغیر کر دے گا کہ تمہارے افسر مسلمان ہو جائیں گے اور وہ تمہارے ساتھ نماز پڑھا کریں گے۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ وہ اوقات جن میں تم باجماعت نماز پڑھ سکتے ہو ان میں بھی نہ پڑھو۔اگر تم ان اوقات میں بھی نماز با جماعت نہیں پڑھتے تو دوسرے اوقات کے لئے خدا تعالی کو کس طرح غیرت آئے کہ تمہارے لئے کوئی سامان کر دے؟ دوسرا عمل جو اصلاح نفس سے تعلق رکھتا ہے۔روزہ ہے۔روزہ بھی روزے رکھو انسان کے نفس کو اس طرح پاک کرتا ہے جس طرح نماز پاک کرتی ہے اور یہ چٹیاں نہیں ہیں۔جس طرح عیسائی کہتے ہیں کہ شریعت لعنت ہے۔اس کی مثال تو ایسی ہی ہوگی کر کسی شخص کو نمونیا ہو ڈاکٹر اسے کے فلاں نسخہ استعمال کرو مگر وہ روئے اور چلائے کہ نسخہ تو لعنت اسے ہے اسے میں کیوں استعمال کروں ؟ کیا اس کے لئے نسخہ لعنت ہو گا یا رحمت ؟ کوئی شخص بھی لعنت نہیں کہے گا۔اسی طرح شریعت لعنت نہیں بلکہ رحمت ہے۔چنانچہ نمازکے لئے خداتعالی تو فراتا ہے۔تَنْهى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالمُنكَرِ (العنکبوت : ۴۶) کہ نماز چونکہ بدلوں سے روکتی ہے۔اس لئے ہم اس کا حکم دیتے ہیں۔اسی طرح روزہ کے متعلق فرمایا۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمُ تعلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرة : ١٨٣) کہ روزہ کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ تم متقی ہو جاؤ۔تو روزہ کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اس کے ذریعہ تم گناہوں سے بچ جاؤ گے۔پس روزہ چٹی نہیں بلکہ متقی بننے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔مگر بہت لوگ ہیں جو اسے چٹی خیال کرتے ہیں۔انگریزی تعلیم یافتہ بالعموم ایسا سمجھتے ہیں اور ان میں روزہ کا بہت کم رواج ہے۔اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ جو زمیندار طبقہ کے لوگ ہیں وہ بھی روزہ کی طرف کم توجہ کرتے ہیں اور اسی تلاش میں رہتے ہیں کہ روزے سے بچنے کا فتوی مل جائے۔اور اسی طرح جس طرح حضرت صاحب کے پاس بعض لوگ یہ کوشش کیا کرتے تھے کہ سود کی اجازت مل جائے اور اس کے لئے عجیب عجیب عذرات پیش کیا کرتے۔حتی کہ ایک شخص نے کہا کہ اگر روپیہ بنک میں نہ رکھیں تو گھر میں چوری ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور بنک میں رکھیں تو سود ملتا ہے اگر سود نہ لیں تو عیسائیت کی تبلیغ میں خرچ کیا