انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 166

انوار العلوم ایک غلط بیانی کی نزدید رہنا بالکل محال تھا۔اور شائع کرنے والے صاحب پر اس لئے کہ با وجود ایک شریف اور معزز آدمی ہونے کے اور صاحب تجربہ ہونے کے انہوں نے اس قسم کی تحریر بلاکسی تحقیق کے شائع کردی۔ہمارے لٹریچر سے واقفیت رکھنے والے اصحاب سے خواہ غیر احمدی ہوں یا احمدی یہ بات پوشیدہ نہیں کہ بیعت کرنے والوں کی فہرست با قاعدہ اخبار الفضل میں شائع ہوتی رہتی ہے اور ایک رجسٹر میں سب بیعت کرنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں۔اس مضمون کے شائع ہونے پر اس فہرست کی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ ستمبر نہ میں کسی شخص نے جو اس نام یا اس پتہ کا ہو بیعت نہیں کی پس ان صاحب کا یہ تحریر فرمانا کہ انہوں نے ستمبرثاء میں بیعت کی تھی ایک افتراء ہے۔مگر چونکہ بہت دفعہ دفتر کی غلطی سے یا اور وجوہات سے بیعت کرنے والوں کے نام اندراج سے رہ جاتے ہیں۔اس لئے ہم نے مناسب سمجھا کہ پیشتر اس کے کہ اس خط کا جواب لکھا جا وے کو ہاٹ کے سیکرٹری انجمن احمدیہ سے اس کے متعلق دریافت کر لیا جاوے کہ کیا اس نام کا کوئی احمدی وہاں ہے اور اس غرض سے وہاں خط لکھوایا گیا۔مولوی صدر الدین صاحب مولوی فاضل مدرس گورنمنٹ سکول کو ہاٹ سیکرٹری انجین احمدیہ کو ہاٹ نے اس خط کا جو جواب تحریر فرمایا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نام اور پتہ کا کوئی احمدی وہاں نہیں ہے۔بلکہ اس نام اور اس پتہ کا کوئی آدمی ہی کو ہاٹ میں نہیں ہے۔وہ تحریر فرماتے ہیں خاکسار بھی تقریباً 4 ماہ سے یہاں ہے اور اس سے پہلے بھی انجین کو ہاٹ کا وجود تھا لیکن میری موجودگی میں کوئی ایسا احمدی جماعت کا ممبر تھا اور نہ سابقہ کا غذات میں اس شخص کا نام درج ہے؟ گر اسی پولیس نہیں۔اس سے بھی بڑھ کر یہ لطیفہ ہے کہ وہ تحریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے شہر میں تحقیقات کی کہ اس نام کا کوئی انجن ڈرائیور ہے بھی کہ نہیں ؟ تو ان کو معلوم ہوا کہ کوہاٹ میں چار جگہیں ہیں جہاں انجن سے کام ہوتا ہے۔(1) ریلوے سٹیشن (۲) ملٹری ورکس گودام (۳) برف خانہ فوجی دم، برف خانه شهر کا متصل تحصیلی دروازه - برف خانه شہر بند ہے وہاں اس وقت کوئی ملازم نہیں ہے۔برف خانہ فوجی میں چار انجن ہیں اور چاروں پر اس نام کا کوئی آدمی نہیں ہے۔ریلوے سٹیشن اور مری ورکس گودام بڑے محکمے ہیں وہاں کے کارکنوں سے بذریعہ تحریر دریافت کیا گیا تو میں نبی بخش شهاب غیر احمدی فورمین کو ہاٹ ملٹری ورکس گودام نے تحریر فرمایا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ کوہاٹ مڑی ورکس میں بنام عمر بخش ڈرائیور انجن کا کوئی نہیں ہے " اسی طرح ریلوے سٹیشن کے شیڈ کلرک میاں خیر الدین صاحب نے جو ہماری جماعت میں شامل نہیں ہیں۔جواب دیا کہ "CERTIFIED THAT MISTRI UMER BUKSH DRIVER