انوارالعلوم (جلد 5) — Page 165
انوار العلوم جلد ۵ 140 ایک غلط بیانی کی تردید ایک غلط بیانی کی تردید د تحریر فرمودہ حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی ) معز اخبار روزانہ آفتاب میں مرزا بشیر الدین محمود احمد سے قطع تعلق کے عنوان کے نیچے ایک صاحب کا خط شائع ہوا ہے۔جنہوں نے اپنا نام مستری عمر بخش اور پتہ انجن ڈرائیور کو ہاٹ بتایا ہے یہ صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے کے استمبر 11 انہ میں میری بیعت کی تھی اور مدت تک میرے وعظ اور خطبات کا مطالعہ کرتے رہے لیکن مجھے اپنی خواہشات پر اسلام کو قربان کرنے والا دیکھ کر انہیں مجھ سے قطع تعلق کرنا پڑا جس کا وہ اخبار آفتاب کے ذریعہ اعلان کرتے ہیں۔ایں نفانیت کی ایک مثال وہ یہ لکھتے ہیں کہ ان کو میری طرف سے تحریک کی گئی کہ وہ مسئلہ خلافت سے اپنی بے تعلقی کا اظہار کریں تاکہ گورنمنٹ خوش ہو کر مجھے تو کونسل کا ممبر نامزد کر دے اور میرے چھوٹے بھائی کو قادیان کا آنریری مجسٹریٹ بنا دے۔آخر میں وہ تحریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے اکتو بہ شانہ میں ایک سو پچاسی روپیہ سات آنے برائے اشاعت اسلام ارسال کئے تھے وہ خلافت کیٹی بیٹی کو ادا کر دیئے جاویں کیونکہ وہ اپنا روپیہ تخریب اسلام میں خرچ نہیں کرنا چاہتے۔اس خط کو پڑھکر اس کے لکھنے والے اور اس کے شائع کرنے والے دونوں صاحبوں پر مجھے تعجب ہوا۔لکھنے والے صاحب پر اس لئے کہ انہوں نے اس قسم کے افتراؤں سے کام لیا ہے جن کا پوشیدہ