انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xvii of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page xvii

انی را العلوم جلد ۵ ۱۳ تعارف کتب اسلام اور حریت و مساوات A حضرت مصلح موعود کی یہ تصنیف در اصل ایک صاحب کے اٹھارہ سوالوں کے جوابات ۱۸ اور ایک تفصیلی مضمون پرمشتمل ہے۔کوہ مری سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے حضرت خلیفہ ایسیح الثانی کی خدمت میں اٹھارہ سوال لکھ کر بھیجے تھے جس کے جوابات حضور نے حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب مولوی فاضل کو تحریر کروا دیئے تھے جو ان دنوں حضور کے صیغہ ڈاک کے انچارج تھے یہ جوابات اا نومبر نہ کے الفضل میں شائع ہوئے۔ان جوابات کی اشاعت پر امرتسر کے ایک اخبار روز نامہ وکیل میں خواجہ عباداللہ صاحب اختر نے ایک سلسلہ مضامین شروع کیا اور حضور کی طرف سے افضل میں شائع ہونے والے مذکورہ جوابات پر بعض اعتراضات کئے۔اس سلسلہ مضامین کی اشاعت کے بعد حضور نے ان لوگوں کی رہنمائی کے لئے جو حق طلبی کا جذبہ رکھتے ہیں ایک اور تفصیلی مضمون تحریر فرمایا اور اس کا عنوان " اسلام اور حریت و مساوات تجویز فرمایا۔یہ مضمون ۲۰ دسمبر 19 مہ کے الفضل میں شائع ہوا۔حضور نے اپنے اس مضمون میں قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں حریت و مساوات کے حقیقی معانی اور مفہوم کو پیش فرمایا ہے اور بتایا ہے کہ حریت و مساوات کا اصل ہر جگہ چسپاں نہیں ہو سکتا۔بعض جگہ حریت و مساوات بُری ہوتی ہے ، بعض جگہ جائز اور بعض جگہ ضروری ہوتی ہے۔مساوات کے موضوع کے علاوہ حضور نے اپنے اس مضمون میں خواجہ عباد اللہ صاحب اختر کی ان باتوں کا جواب بھی تحریر فرمایا ہے جو انہوں نے حضور کی طرف غلط منسوب کی تھیں۔