انوارالعلوم (جلد 5) — Page 144
انوار العلوم جلد ۵ ۱۴۴ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا اس رویا میں تقریر کرنے کی طرف جو اشارہ ہے وہ سیالکوٹ کی اس تقریر کے متعلق معلوم ہوتا ہے جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔اس تقریر کے بعد حضرت خلیفہ ایسیح نے فرمایا کہ : جس وقت میں تقریر کر رہا تھا اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ یک لخت آسمان سے نور اترا ہے اور میرے اندر داخل ہو گیا ہے اور پھر اس کی وجہ سے میرے جسم سے ایسی شعاعیں نکلنے لگی ہیں کہ مجھے معلوم ہوا میں نے حاضرین کو اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیا ہے اور وہ جکڑے ہوئے میری طرف کھنچے چلے آرہے ہیں۔را الفضل ۹ - اپریل ۹ ) -