انوارالعلوم (جلد 5) — Page 85
انوار العلوم جلد ۵ ۸۵ اعت احمدیہ کی ذمہ داریاں جماعت احمدیہ کی ذمہاریاں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ۲۲ فروری ۱۹۲۰ء کو لاہور سے روانگی کے موقع پر جماعت احمدیہ لاہور کے مردوں ، عورتوں اور طالب علموں کے لئے شام کے سات بجے جو تقریر فرمائی تھی اس کا کسی قدر خلاصہ شائع ہو چکا ہے۔اب ذیل میں وہ تقریر مفصل شائع کی جاتی ہے۔(ایڈیٹر ، حضور نے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- ظاہری انتظام کے متعلق ہدایت جو کچھ میں آج آپ لوگوں کو کتا چاہتا ہوں اس کو ابھی تھوڑی دیر کے بعد بیان کروں گا۔پہلے اس بیٹھنے کے متعلق جس طرز پر آپ لوگ اس وقت بیٹھے ہیں ایک واقعہ سناتا ہوں۔حضرت مظہر جان جاناں اسلام میں بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں اور ہمارے حضرت خلیفہ اول ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت سے پہلے ان کے مریدوں میں سے ایک کے مرید تھے۔ان کے متعلق لکھا ہے کہ انھیں ایک بادشاہ ملنے کے لئے گیا۔اس کے ساتھ اس کا وزیر بھی تھا حضرت مظہر جان جاناں کے پاس پانی کی بھری ہوئی ایک صراحی رکھی تھی میں میں سے وہ ضرورت کے وقت پانی نکال لیا کرتے تھے۔وزیر کو اس وقت پیاس لگی اور اس نے اس میں سے نکال کر پانی پیا۔لیکن پینے کے بعد