انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 44 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 44

انوار العلوم جلد ۵ کے قائم اور برقرار رہنے کے کوئی ایسا نبی آسکتا ہے تو اس میں بھی رسول کریم کی ہتک ہے کیونکہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے علاوہ اور بھی کوئی ایسا دروازہ ہے کہ جس کے راستے انسان خدا تک پہنچ سکتا ہے اگر کوئی ایسا دروازہ ہو تو وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح یا آپ سے بڑھ کر ہوا اور یہ بھی آپ کی ہتک ہے۔لیکن سوال تو یہ درپیش ہے کہ ایک انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کر کے اتنا بڑھ سکتا ہے یا نہیں کہ جتنا پہلے نبیوں کی تعلیم پر عمل کر کے کوئی نہیں بڑھا اور آپؐ کی تعلیم پر عمل کر کے نہ کہ اس کے خلاف چل کر، آپ کی غلامی میں ہو کر نہ کہ آپ کی برابری کر کے ، آپ کے احکام کو مان کر نہ کہ ان کو رد کر کے ایک شخص عزت کے اس مقام پر کھڑا ہو سکتا ہے یا نہیں جس کا نام نبوت ہے۔میں اس کے متعلق دیکھنا چاہتے کہ ایسا نبی محمد کی ہتک کرنے والا ہوگا۔یا عزت کرنے والا۔مجدد و مصلح کی ضرورت حقہ اس کے متعلق بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر کوئی ایسا بی مان لیں تو اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے کیونکہ اس طرح ماننا پڑتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی اور مصلح کی ضرورت باقی ہے۔اس کے متعلق ہم کہتے ہیں۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مصلح کی ضرورت نہیں ہے پھر اسلام میں مجدد کیوں آئے ؟ اور بڑے بڑے بزرگ لوگوں سے بیعتیں لیتے رہے۔اس سے ظاہر ہے کہ مصلح کی ضرورت تو موجود ہے اور ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں۔ہاں یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ ایسے مصلحین سے بڑے درجے کا بھی کوئی آسکتا ہے یا نہیں۔اگر تو رسول اللہ کے بعد آپ کی امت بگڑ نہیں سکتی تو پھر اس کے لئے کسی مصلح کی بھی ضرورت نہیں۔لیکن اگر بگڑ سکتی ہے اور شریعت کے احکام پر عمل کرنا چھوڑ سکتی ہے تو کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی کمال ہے کہ آپ کی اُمت میں برائیاں تو پیدا ہوسکتی ہیں لیکن ان کو دور کرنے والا کوئی نہیں پیدا ہو سکتا۔خدا تعالیٰ سے آپ کو جسقدر محبت ہے اس کا تو یہ تقاضا ہونا چاہتے کہ آپ کی اُمت کا خدا تعالی زیادہ خیال رکھے نہ یہ کہ اسے آوارہ چھوڑ دے اور کے جا تباہ ہو۔دیکھو کسی کی خبر گیری بھی تو اس سے محبت کا ثبوت ہوتا ہے کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ میرے بچے بیمار ہوں تو میں ان کا کوئی علاج نہیں کرتا۔آوارہ پھر میں تو میں ان کا کوئی خیال نہیں رکھتا اور یہ میری محبت کا ثبوت ہے۔ہرگز نہیں۔پس اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل ہیں۔تو ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کی امت کی حفاظت بھی دوسری امتوں سے زیادہ کرے کیونکہ جس سے جتنا پیار اور عشق زیادہ ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ اس سے سلوک