انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 16

انوار العلوم جلد ۵ 14 میں بچے داخل ہوتے ہیں۔اس سے انھوں نے قیاس کیا کہ مکن ہے کہ ہماری متواتر شکستوں کا باعث ہمارے گناہ ہوں۔اس لئے مناسب ہے کہ ایک بچوں کا لشکر تیار کریں۔چنانچہ وہ لشکر تیار ہوا جس میں دس دس برس تک کے بچے شامل کئے گئے انہوں نے کام تو کیا کرنا تھا، رستہ میں ہی مرگئے۔مگر اس سے یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بھی اپنے مذہب کی کہاں تک غیرت تھی یہ غیرت انہوں نے اس لئے دکھائی کہ وہ یور و مسلم کو مسلمانوں کے قبضہ میں نہیں دیکھ سکتے تھے۔تو بہت دفعہ غیرت باطل کے لئے بھی جوش میں آتی ہے۔مگر جو غیرت حق کے لئے ہوتی ہے وہ تمام روگوں اور بطالتوں کو خس و خاشاک کی طرح دُور کرتی بلکہ سمندروں کو چیرتی اور پہاڑوں کو کو رستہ سے دُور کر دیتی ہے۔اسی غیرت حقہ کے ماتحت بیچے لوگ صداقت کے جھنڈے لیکر دوڑتے ہیں کہ ہمارے پیچھے خدا کے مقابلہ میں جھوٹے خداؤں کی کیوں پرستش ہوتی ہے۔ہماری جماعت کی غیرت کا ثبوت ہماری جماعت نے اسی غیرت کے ماتحت خدا کے فضل سے کام کیا ہے اور بڑا کام کیا ہے ہماری جماعت کوئی مالدار جماعت نہیں لیکن جو کچھ خدا کے فضل سے خدا کے پیچھے دین اسلام کے لئے ان غربیوں نے کیا ہے وہ مسلمانوں کی مالدار جماعتیں بھی نہیں کر سکیں۔افریقہ کے مغربی اور شرقی کنارے میں اس کی آوازہ پہنچی۔سیلون اور ماریشس میں اس کی ندا پہنچی۔امریکہ میں یہ پہنچانا چاہتے ہیں۔لندن میں ان کا مشن قائم ہے۔یہ تمام کام ہماری حیثیت کے نہیں بلکہ اس تغیرت کے ہیں جو خدا نے ہمارے سینوں میں بیچنے مذہب کی خدمت کے لئے پیدا کی ہے۔پیں ان کاموں کو مذہبی غیرت ہی آگے آگے لئے جارہی ہے۔یہ غیرت ہی کا جذبہ ہے جو ان تمام باروں اور تمام وقتوں کو محسوس نہیں ہونے دیتا۔یہ خدا کا فضل ہے اور یہ خدا ہی کا کام ہے کہ وہ ہم سے یہ کام لے رہا ہے۔ورنہ کیا وہ مقامات جو شرک کا مرکزہ ہیں اور کجا خدا کے فضل سے وہاں سینکڑوں لوگ اسلام کو قبول کر رہے ہیں۔یہاں ہمارے مبلغ جہاں جاتے ہیں تو سال میں دو چار کسی ایک جگہ سے لوگ سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں۔مگر وہاں ہر ہفتہ میں خدا کے فضل سے لوگ اسلام قبول کرتے ہیں۔پس یہ جو کچھ ہے خدا ہی کے فضل سے ہے، خدا نے وہاں کے لئے تمہاری غیرت کو دیکھا۔اس لئے نمایاں بدلے دیئے۔گورنمنٹ انگریزی اور ہم انگلستان کفر کا مرکز ہے۔ہر ایک احمدی جو ہندوستان میں ہے۔وہ گورنمنٹ انگریزی کا وفادار اور اگر وقت پڑے تو اس