انوارالعلوم (جلد 5) — Page 209
انوار العلوم جلد ۵ واپس کر دینے چاہئیں۔ترک موالات کے حق میں دلائل ترک موالات اور احکام اسلام سے ترک موالات کے سوال پر شرعی نقطہ خیال - دو طرح بحث ہو سکتی ہے ایک تو یہ کہ کیا اس وقت انگریزوں سے ترک موالات کرنا ایک شرعی فرض ہے ؟ اور دوسرے یہ کہ کیا شریعت ترک موالات سے روکتی تو نہیں ؟ اگر بحث اسی حد تک محدود رہتی کہ شریعت نے ترک موالات کو منع نہیں کیا تو چنداں فکر کی بات نہ تھی کیونکہ جس کام سے شریعت نہ روکتی ہو نہ اس کا حکم دیتی ہو ہر شخص کو اختیار ہوتا ہے کہ چاہے اسے کرے چاہے نہ کرے مگر اس وقت جو فتو سے شائع ہو رہے ہیں ان میں یہ بتایا جاتا ہے کہ شریعت اسلام کے مطابق اس وقت انگریزوں سے موالات کرنی حرام ہے اور جو ان سے تعلق رکھتا ہے وہ گویا شریعت کا مجرم ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلمان خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم نے اس تحریک کو قبول نہ کیا تو ہم اسلام سے خارج ہو جاویں گے حالانکہ جیسا کہ میں ثابت کروں گا یہ بات نہیں ہے اسلام کا کوئی حکم ایسا نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ انگریزوں سے ترک موالات کرنی ضروری اور فرض ہے۔جو فتوے کہ اس وقت تک شائع ہو چکے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مندرجہ ذیل آیات سے انگریزوں کے ساتھ ترک موالات کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔b - يَا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمُ اوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمُ فَإِنَّهُ مِنْهُمُ (المائدة : ۵۲ ) یعنی اسے ایمان والو بیہود و نصاری کو اپنا دوست اور مدد گا ر مت بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور جو کوئی تم میں سے ان کو دوست اور مددگار بنائے وہ بھی ان ہی میں سے ہے۔( ترجمه منقول از فتوی مولوی محمود الحسن صاحب) لا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَفِرِينَ اَولِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۚ وَمَنْ يَفْعَلُ ريكَ فَلَيسَ مِنَ اللهِ فِي شَيء (أل) عمران (۲۹) مسلمانوں کو نہیں پہونچتا کہ وہ مومنین کے سوا کافروں کو اپنا دوست و مدد گار بنائیں اور جو ایسا کرے گا اس کو اللہ سے کچھ تعلق نہیں۔5 ( ترجمه منقول از فتوی ) بَشِّرِ المُنفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيْمَاهُ الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاء مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ * ايَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةُ فَإِنَّ الْعِزَّةُ لِلهِ جَمِيعًا۔رالنساء : ۱۳۹ - ۱۴۰) ان منافقین کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو جو مومنین کے سوا کافروں کو اپنا رفیق (10--19: بناتے ہیں کیا وہ ان کے پاس عزت تلاش کرتے ہیں حالانکہ تمام تر عزت خدا کے لئے ہے۔(ترجمہ منقول از فومی)