انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 132 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 132

انوار العلوم جلد ۵ خاتم النبین کی شان کا اظہار تھی جو صحابہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی۔اگر حضرت عیسی زندہ ہوتے تو صحا بہ کیوں یہ نہ کتنے کہ جب حضرت مسیح زندہ ہیں تو کیوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نہیں رہ سکتے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہونے والے اور آپ کی عظمت دل میں رکھنے والے یہ ہتک سمجھتے تھے کہ آپ فوت ہو جائیں۔لیکن جب حضرت ابو بکر نے قرآن کریم کی آیت پڑھی تو ان کی آنکھیں گھل گئیں اور انہوں نے معلوم کر لیا کہ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سارے نبی فوت ہو گئے ہیں اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہو گئے۔ورنہ اگر حضرت منیت زندہ ہوتے تو صحابہ کبھی یہ نہ مانتے کہ وہ تو زندہ رہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو جائیں۔حیات مسیح کے عقیدہ سے خدا کی بستک پھر حضرت شیخ کو زندہ ماننے سے خدا تعالیٰ کی بھی ہنگ ہوتی ہے۔کیونکہ اس سے ماننا پڑتا ہے کہ جس طرح ایک غریب شخص کو کوئی اچھی چیز مل جاتی ہے تو وہ اسے سنبھال کر رکھ چھوڑتا ہے کہ پھر استعمال کروں گا۔اسی طرح نَعُوذُ باللہ خدا تعالیٰ سے چونکہ حضرت مسیح ایک ایسا نبی بن گیا تھا جیسا وہ پھر نہیں بنا سکتا تھا اس لئے اس کو سنبھال کر رکھ چھوڑا کہ جب ضرورت پڑے گی اس کو نکال لیا جائے گا۔تو حضرت مسیح کو زندہ ماننے سے رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی بھی تک ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی بھی کیونکہ حضرت مسیح کو زندہ رکھنے سے خدا تعالیٰ کے قادر ہونے کا ثبوت نہیں ملتا بلکہ اس کے برخلاف ظاہر ہوتا ہے کیونکہ قدرت تو یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ چاہے اس جیسا نبی بنائے۔پس حیات مسیح کے عقیدہ سے اسلام پر سخت زد پڑتی ہے جس کو حضرت مرزا صاحب نے آکر دور کیا ہے۔حضرت مرزا صاحب کے دعوائی نبوت سے پھر حضت مرزا صاحب کا دعوی نبوت ہے، دنیا میں برت رسول کریم کی فضیلت ایک نبستی امر ہے اور اس کا اظہار اسی طرح ہوتا ہے کہ اس کے متعلقات کو دیکھا جائے۔مثلاً جمعدار کا لفظ ہے۔ایک فوج کا جمعدار ہوتا ہے اور ایک میونسپلٹی کے چوہڑوں کا۔ان میں سے فورج کا جمعدار کیوں معزز سمجھا جاتا ہے اسی لئے کہ اس کے ماتحت معزز افسر اور سپاہی ہوتے ہیں لیکن میونسپلٹی کے محکمہ صفائی کے جمعدار کے ماتحت چوہڑے ہوتے ہیں۔تو کسی کی بڑائی کے یہی معنی ہوتے ہیں کہ اس کے نیچے بڑے بڑے آدمی ہوں۔دیکھو ایک نوفٹ لمبی چیز کیوں بڑی ہوتی ہے اسی لئے کہ اس کے نیچے