انوارالعلوم (جلد 5) — Page 106
انوار العلوم جلد ۵ 1۔4 تقریر سیالکوٹ زمانہ حال کی شہادت فرماتا ہے سب سے پہلے زمانہ حال کے لوگ ہوتے ہیں کہ ہی بیات لانے والے ہوتے ہیں اس کے متعلق فرماتا ہے۔افمن كان على بَيِّنَةٍ مِن رتبہ کہ اس زمانہ میں ایسے ثبوت موجود ہیں جو اس رسول کی صداقت ظاہر کر رہے ہیں۔یہاں تو مختصر طور پر فرما دیا اور دوسری جگہ اس کی یوں تفصیل کی ہے کہ دیکھو خدا اس کی تائید کر رہا اور اسے دشمنوں پر غلبہ دے رہا ہے جس سے ظاہر ہے کہ یہ خدا کی طرف سے ہے۔زمانہ مستقبل کی شہادت پھر آئندہ زمانہ کے متعلق فرمایا۔يَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ که آئندہ زمانہ میں بھی خدا کی طرف سے ایک ایسا گواہ آئے گا جو اس کی صداقت کو ثابت کرے گا اور اس کے پیچھے ہونے کی گواہی دے گا۔رسول کریم کے وقت کے جو لوگ تھے ان پر آپ کے نشان حجت تھے۔مگر سوال ہو سکتا تھا کہ جو بعد میں آئیں گے ان کے لئے کون سے نشان حجت ہوں گے۔اس لئے فرمایا ایک ایسا شاہد آئے گا جو اپنے آنے کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ثابت کرے گا اور اس رسول کی سچائی کی گواہی دے گا۔تو اس آیت میں فرمایا کہ زمانہ حال کے لئے تو اس کے نشان حجت ہیں اور زمانہ مستقبل کے لئے ایک اور شخص مبعوث کیا جائے گا جو اس وقت دنیا پر اس کی صداقت ظاہر کر دے گا۔یہ تو زمانہ حال اور مستقبل کے متعلق ہوا۔زمانہ ماضی کی شہادت اور زمانہ ماضی کے متعلق فرماتا ہے وَمِن قَبْلِهِ كِتَبُ مُوسى اس سے پہلے زمانہ کے متعلق موسی کی کتاب شہادت دے رہی ہے اس میں شہادت موجود ہے کہ بنی اسمعیل سے ایک ایسا نبی کھڑا ہو گا کہ جو اس کا انکار کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔داستثناء باب ۱۸ آیت ۱۸-۱۹ برٹش اینڈ فارن با میل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۶ء) صداقت کے عقلی اور نقلی ثبوت پیس یہ میں رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی صداقت کے ثبوت۔دُنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک وہ جو کہتے ہیں عقلی ثبوت پیش کئے جائیں۔ان کے لئے فرماتا ہے کہ اس کے ساتھ نشان ہیں اور یہ بنیات اپنے ساتھ رکھتا ہے ان کو دیکھ کر اس کی صداقت کو تسلیم کرو۔دوسرے وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ نقلی طور پر صداقت کا ثبوت دو۔ان کو فرماتا ہے۔تمہاری کتابوں میں موجود ہے کہ آئندہ ایک نبی آئے گا اور وہ یہی ہے۔پھر آئندہ آنے والے لوگ تھے ان کے متعلق فرمایا۔جب دنیا خدا کو چھوڑ کر گرا ہی میں مبتلاء ہو جائے گی اور اس رسول کا انکار کرے گی۔اس وقت ایسا انسان آئے گا جو نشان دکھلائے گا اور