انوارالعلوم (جلد 5) — Page 107
انوار العلوم جلد ۵ ان نشانوں سے اس رسول محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی صداقت ثابت کر دے گا۔تقریر سیالکوٹ اب ہمیں موجودہ زمانہ کو دیکھنا چاہئے کہ کیا یہ زمانہ موجودہ زمانہ میں رسول کریم کا انکار ایسا نہیں ہے جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا جا رہا ہے۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے زمانہ میں ایک انسان آئے گا مگر وہ خود نہیں کھڑا ہو گا بلکہ خدا تعالیٰ اس کو کھڑا کرے گا۔ورنہ یوں تو ہر ایک کہ سکتا ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔پر صاف بات ہے کہ کسی ام کے متعلق گواہ کی اسی وقت ضرورت ہوتی ہے جب اس کا انکار کیا جاتا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں اس زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا انکار کیا جا رہا ہے یا نہیں۔گو واقعات سے کتنی ہی آنکھیں بند کر لی جائیں تاہم ہر ایک شخص کو جو ضد اور تعصب کی آلائشوں سے پاک ہو گا تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس قدر سختی کے ساتھ اس زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا انکار کیا جا رہا ہے اس قدر پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔پہلے زمانہ کے مخالفین اسلام کے حملے کیوں کمزور تھے ؟ پہلے مخالفین اسلام پر اس ؟ لئے ناپاک اور گند سے اعتراض نہ کرتے تھے کہ مسلمانوں کی حکومتوں سے ڈرتے تھے۔پھر ان کے سامنے ایسے ایسے نمونے موجود تھے جن کی موجودگی میں وہ اسلام کی صداقت کا انکار نہیں کرسکتے تھے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی زندگیوں میں ایسا تغیر پیدا کر دیا تھا کہ ان کا مسلمان کہلانا ہی اس بات کے ثبوت میں کافی ہوتا تھا کہ وہ بدی اور برائی کے نزدیک تک نہیں جاتے اور جب لوگوں کا ان پر یہ اعتماد تھا تو انہیں یہ بھی تسلیم کرنا پڑتا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں نیکی اور بھلائی پھیلانے والا انسان تھا۔پھر لوگ ان بزرگوں کو دیکھ کر جو خاص طور پر ہر زمانہ میں پیدا ہوتے رہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر کوئی ایسا حملہ نہیں کر سکتے تھے جیسے کہ اب کرتے ہیں۔چنانچہ پہلے زمانہ کے مخالفین کی جو کتابیں موجودہ ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت جو اعتراض کئے گئے وہ بالکل پھیکے اور بہت کمزور تھے۔چونکہ اس وقت عام طور پر مسلمانوں کی زندگیاں نقائص اور عیوب سے پاک وصاف تھیں اس لئے اسلام کی تعلیم بھی اعتراضات سے بری تھی اور اسلام مخالفین کے حملوں سے محفوظ تھا۔کیا بلحاظ اس کے کہ اسلام کی تعلیم ہی ایسی ہے کہ اس پر کوئی اعتراض نہیں پڑ سکتا اور کیا بلحاظ اس کے کہ اسلام کی تعلیم کے عملی نمونے مسلمانوں میں موجود تھے اور کیا بلحاظ اس کے کہ مسلمانوں کی جماعتیں اسلام