انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vii of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page vii

انوار العلوم جلد ۵ تعارف کتب غیرت کی چیز ہے اور اسی مذہبی غیرت کے جذبہ کے تحت دنیا میں بڑے بڑے انقلاب رونما ہوتے ہیں۔حضور نے فرمایا : ہماری جماعت جو احمدی جماعت ہے اس کو مذہب کے لئے غیرت دی گئی ہے۔لوگوں کو تجارت کے لئے غیرت ہے ،زراعت کے لئے غیرت ہے ، بہت لوگوں کو ملک کے لئے غیرت ہے۔مگر جو خدا کی جماعتیں ہوتی ہیں انہیں لا اله الا الله کے لئے غیرت ہوتی ہے۔ملک جاتے ہیں تو جائیں، حکومتیں مٹتی ہیں تو میں ، زراعتیں برباد ہوتی ہیں تو ہوں، تجارتیں تباہ ہوتی ہیں تو ہوں ، زمینیں چھنتی ہیں تو چھن جائیں اور اگر ظالموں کی طرف سے تنگ و ناموس پر حملہ ہو اور وہ جائے تو چلا جائے مگر وہ ہرگز نہیں دیکھ سکتے کہ ANTENNA الا اللہ مٹ جائے۔اس کی حفاظت کے لئے وہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔اگر وطنوں سے بے وطن ہونا پڑے تو کچھ پروا نہیں ، اگر مال چھنتے ہیں تو کچھ مضائقہ نہیں ، عہدے اور امار تیں لے لی جائیں تو کچھ حرج نہیں وہ ان سب چیزوں کو چھوڑنے کے لئے تیار ہوتی ہیں۔اگر نہیں چھوڑ تیں اور نہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوتی ہیں تو وہ ایک ہی چیز ہے۔یعنی لا اله الا الله " حضور نے فرمایا کہ ہماری غریب جماعت نے اس جذبہ غیرت کے تحت خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے مختلف ممالک میں خدمت اسلام کا عظیم الشان کام کیا ہے جو مسلمانوں کی مالدار جماعتیں نہیں کر سکیں۔انگلستان جو عیسائیت کا گڑھ ہے۔ہمارے مبلغ وہاں پہنچے ہیں۔وہاں ہم نے پیاری بھیجے ہیں۔ان کے لئے سامان کی ضرورت ہے۔سامان میں سب سے پہلے قلعہ کا مقابلہ قلعہ ہوتا ہے اور مذہب کا قلعہ مسجد ہوتی ہے۔حضور نے فرمایا کہ مبلغوں نے وہاں مسجد بنانے کا اصرار کیا ہے۔اور میرے دل میں بھی خدا تعالیٰ نے بڑے زور سے یہ تحریک کی ہے کہ یہ کام شروع کیا جائے۔حضور نے اپنے اس موثر خطاب میں قادیان کے مردوں، عورتوں اور بچوں کے اخلاص، فدائیت ، اسلامی غیرت اور جذبہ قربانی کی مثالیں پیش کرنے کے بعد دیگر احباب جماعت کو بھی اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر مالی قربانی پیش کرنے کی تلقین فرمائی اور فرمایا کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان ہے کہ ہماری جماعت جو غرباء کی جماعت ہے صحابہ کی طرح قربانیاں کر رہی ہے۔حضور نے اس خطاب کے آخر میں فرمایا کہ :