انوارالعلوم (جلد 5) — Page 415
انوار العلوم جلد ۵ اختبارات سلسله ۴۱۵ اصلاح نفس اس کے بعد میں جماعت کے اخبار اور رسالہ جات کے متعلق کہنا چاہتا ہوں۔پچھلے سال میں نے ان کے متعلق تحریک کی تھی کہ احباب انہیں خریدیں۔اس کے ماتحت توجہ کی گئی ہے افضل اور ریویو کی طرف اور تشخید کی طرف بھی کسی قدر توجہ ہوئی ہے مگر ان کو چھوڑ کر اوروں کی طرف توجہ نہیں کی گئی۔الحکم ، نور اور فاروق کے خریدار بہت کم ہیں۔اگر چہ میں ان کے کارکنوں کو بھی کہوں گا کہ ان کی اصلاح کریں اور زیادہ مفید بنائیں۔مگر تم لوگوں کو بھی کہنا ہوں کہ ان کی خریداری کی طرف توجہ کرو۔الحکم میں ایک خصوصیت رہی ہے۔اب اگر چہ اس کا ایڈیٹر بدل گیا ہے لیکن پھر بھی کسی حدتک پائی جاتی ہے اور وہ یہ کہ وہ تاریخ سلسلہ کو محفوظ رکھتا ہے اور جماعت میں روح پھونکنے کی کوشش کرتا ہے۔اس معاملہ میں الفضل بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکا اور اور بھی کوئی نہیں علمی حیثیت سے اس میں پہلی بات نہیں رہی۔جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا ایڈیٹر ناتجربہ کار اور نوآموز ہے مگر میں دعا کرنا ہوں کہ خدا اسے اس لحاظ سے بھی کام کرنے کی توفیق دے۔پھر نور ہے۔اس کے مضامین مفید ثابت ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود کا منشاء تھا کہ سکھوں کو تبلیغ کریں۔چنانچہ آپ نے ان کے متعلق کتاب ست بچن لکھی تھی۔اس اخبار نے یہ کام کیا ہے اور ممکن ہے کہ ہزاروں سکھ اسلام میں داخل ہو جائیں۔مگر اس اخبار کی اشاعت کم ہے اور بہت کم ہے۔میں نے گزشتہ سال کچھ پرچے جاری کرائے تھے اور جن کے نام جاری تھے۔انہوں نے بہت فائدہ اُٹھایا ہے۔اس کے متعلق کئی خطوط آئے۔پچھلے دنوں جب ایڈیٹر صاحب نور ایک سفر پر گئے تو ایک سکھ صاحب نے ان کی معرفت مجھے نذر بھیجی۔جو اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ ان کا دل اس اخبار کے ذریعہ سلسلہ کی طرف مائل ہو رہا ہے۔پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ اس کی طرف بھی توجہ کرے۔مجھے بہت افسوس کے ساتھ معلوم ہوا ہے کہ اس کے کل خریدار ۳۵۰ ہیں۔اس اشاعت میں پہلے بھی کوئی اخبار نہیں چل سکتا تھا اور اب تو پہلے کی نسبت بہت گرانی ہو گئی ہے۔اب چلنا بالکل محال ہے۔پھر میں فاروق کی خریداری کے لئے بھی تحریک کرتا ہوں مگر اخبار والوں کو بھی کہتا ہوں کہ اپنا اپنا حلقہ محدود کر لیں۔اب تک انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ایک ہی قسم کی باتیں لکھتے رہتے ہیں۔اس لئے لوگ کتے ہیں کہ جب ایک اخبار خرید لیا تو پھر کسی اور کی کیا ضرورت ہے ؟ انہیں اپنے اپنے حلقے تقسیم کر لینے چاہئیں تا کہ لوگ سب کو خریدیں۔