انوارالعلوم (جلد 5) — Page 416
شه الوارالعلوم جلد ۵ ۴۱۶ اصلاح نفس کتب اور کتب فروش رسالو اور ٹریکٹوں کے متعلق میں یہ کہتا ہوں کہ چونکہ تلی کے لئے لٹریچر کی سخت ضرورت ہے۔اس لئے جن دوستوں کو خدا تعالیٰ نے علم دیا ہے وہ تبلیغی رسالے لکھیں اور شائع کریں مگر پچھلے دنوں سے یہاں کے کتب فروشوں میں ایک بیہودہ روح تاجرانہ طرز کی نمودار ہو گئی ہے وہ یونسی بیہودہ اور فضول رسالے چھاپ دیتے ہیں۔پھر ایک دوسرے کی نقل کر کے ایک ہی کتاب یا رسالہ شائع کرتے ہیں۔اس قسم کی ایک دوسرے کے خلاف شکایت میرے پاس پہنچی ہے۔انہوں نے اپنی اپنی بریت کی ہے لیکن میرے نزدیک ان کا جرم ثابت ہے آئندہ انہیں اپنی اصلاح کر لینی چاہئے۔ورنہ اعلان کر دیا جائے گا کہ ایسے نقال کتب فروشوں کی کتابیں نہ خریدی جائیں۔مگر جہاں ایک دوسرے کی نقل ہوتی ہے وہاں بعض مفید رسالے بھی نکلتے ہیں۔اس لئے ان کی مدد کرنی چاہئے مگر اسی حد تک کہ تاجرانہ حیثیت سے وہ کام کرتے ہیں جماعت کے لحاظ سے نہیں۔مفید ٹریکٹوں اور رسالوں سے بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ہمارے سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب اس قسم کے مفید ٹریکیٹ شائع کرتے رہتے ہیں جن کے ذریعہ کئی ممالک میں تبلیغ ہو رہی ہے اور فائدہ بھی ہوا ہے۔ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا افریقہ کا ایک خط انہوں نے بھیجوایا تھا جس نے ان کے ذریعہ بیعت کی ہے۔ہمارے خلاف شورش اس کے بعد میں اس شورش اور غصہ کی طرف توجہ دلانا ہوں جو پچھلے دنوں سے ہمارے خلاف پھیلا ہوا ہے۔ہم آدمی ہیں اور آدمیوں میں رہتے ہیں اور آدمیوں میں ہی رہیں گے۔اس لئے ممکن نہیں کہ اس دنیا میں رہتے ہوئے ان معاملات اور حالات سے علیحدہ رہ سکیں جو دوسروں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔بعض لوگ اس قسم کے معاملات کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ ہیں ان سے کیا ؟ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ ٹھیک نہیں یہیں ان معاملات سے تعلق ہے اور جب تک ہم انسان میں اس وقت تک ان باتوں سے علیحدہ نہیں رہ سکتے جو ہمارے ملک میں ہو رہی ہیں۔اگر ملک میں لڑائیاں ہوں گی تو ان کا اثر ہم پر پڑے گا اور اگر روشنی ہوگی تو اس کا بھی اثر ہم پر پڑے گا۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم ایسے طور پر رہیں کہ دشمن کا گندہ اثر ہم پر نہ پڑ سکے۔ہم گورنمنٹ کی وفاداری کیوں کرتے ہیں ؟ پچھلے دنوں اس کا بڑا شور برپا رہا ہے اور لوگ ہمارے خلاف بڑے