انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 256 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 256

انوار العلوم جلد ۵ ۲۵۶ ترک موالات اور احکام اسلام بات پر صحابہ کے زمانہ سے اس وقت تک کبھی بھی عالم اسلام نے اس قدر زور نہیں دیا اس کو اس وقت ایسا اہم مسئلہ بنا دیا جاوے کہ اس کا لحاظ نہ ہونے پر جہاد اور ترک موالات کی تعلیم دینی شروع کردی جاوے اور مسلمانوں کو اپنے ہاتھوں ہلاکت کے گڑھے میں گرایا جائے۔یقینا جو جہاد خدا تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت ہو وہ خواہ کیسی ہی کمزوری کی حالت میں ہو بد نتائج نہیں پیدا کر سکتا لیکن جو لڑائی کہ جہاد کے نام سے کی جائے یا جو جدوجہد کہ دین کی آڑ میں کی جائے حالانکہ اس کا دین سے کوئی تعلق نہ ہو یقیناً وہ سخت ناکام ہو کر رہے گی کیونکہ الہ تعالی تو ہرگز پسندنہیں فرماتا ہ اس کے بھیجے ہوئے دین کو اس طرح بچوں کا کھیل بنایا جائے۔ترک موالات از روئے شریعت اس وقت نہ یہ بتا چکنے کے بعد کہ ترک موالات صرف فرض یا واجب نہیں بلکہ جائز ہی نہیں فرض اور واجب نہیں ہے میں نہایت ہی مختصر طور پر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ موجودہ حالات میں شریعت اس کو جائز بھی نہیں قرار دیتی۔اس وقت ترک موالات از روئے (1) قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ قرآن کریم موجب فساد کبیر هے الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا با مُوَالِهِمْ وَ انفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ أودُ اوَنَصَرُوا أُولَئِكَ بَعْضُهُمْ أو لِيَاءُ بَعْضٍ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمُ يهَا جِرُوا مَا لَكُمْ مِنْ وَلَا يَتِهِمُ مِنْ شَيءٍ حَتَّى يُهَاجِرُوا ، وَ إِن استَنصَرُوكُمُ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَى قَوْم بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَانٌ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرُه وَالَّذِينَ كَفَرُوا بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ إِلَّا ، تَفْعَلُوهُ تَكُن فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَ فَسَادُ كَبيره (الانفال :۷۳-۷۴) یعنی ضرور وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ اللہ کے راستہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے کہ جگہ دی اور مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست اور مددگار ہیں اور جو لوگ کہ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت نہیں کی تم پر ان کی کسی قسم کی مدد کرنا فرض نہیں جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں اور اگر وہ تم سے دین کے متعلق مدد مانگیں تو تم پر ان کی مدد فرض ہوگی سوائے اس صورت کے کہ وہ اس قوم کے خلاف مدد مانگیں جس کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے۔اور وہ لوگ جو کافر ہوئے وہ آپس میں ایک دوسرے