انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 119

119 بعض لوگ کہتے ہیں۔فلاں نے خُدائی کا دعوی کیا تھا وہ بیچ خدائی کا دعوی کرنیوالے گیا تو مرزا صاحب کے نبی کا دعوی کر کے بچنے میں کون سی - عجیب بات ہے۔ہم کہتے ہیں خُدائی کا دعوی کرنا اور بات ہے اور نبوت کا دعوی کرنا اور بات دیکھو خدا تعالیٰ نے کہیں یہ نہیں فرمایا کہ ہم خدائی کا دعوی کرنے والے کو ہلاک کر دیں گے۔کوئی کسے خدائی کا دعوی کرنا تو نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے سے بھی بڑا جرم ہے ایسے شخص کو تو ضرور کھڑنا چاہئے۔مگر بات یہ ہے کہ خدائی کا دعوی کرنا ایسی بیہودہ بات ہے کہ جس کا باطل ہونا ہر ایک عقلمند بآسانی سمجھ سکتا ہے قصہ مشہور ہے ایک سادھو نے خدائی کا دعوی کیا ایک زمیندار کو اس پر بہت غصہ آتا لیکن سادھو کے چیلوں کے ڈر سے کچھ نہ کہتا۔آخر ایک دن اکیلا دیکھ کر اسے کہنے لگا کیا تو ہی خدا ہے۔اس نے کہا ہاں۔زمیندار نے کہا ئیں تو تجھے بہت عرصہ سے تلاش کر رہا تھا اچھا ہوا آج تم مل گئے۔یہ کہہ کر اس نے پکڑ لیا اور یہ کہ کر مارنا شروع کر دیا کہ تو نے ہی میرے باپ کو مارا ہے۔میرے فلاں رشتہ دار کو مارا ہے۔آج میں سب کا بدلہ لے کر چھوڑوں گا۔اس پر سادھو نے تھوڑی دیر کے بعد ہی ہاتھ باندھنے شروع کر دیئے اور کہ دیا میں خدا نہیں ہوں۔تو خدائی کے دعوی کو باطل ثابت کرنے کے لئے تو ایک جاٹ ہی کافی ہوتا ہے لیکن جھوٹے نبی سے لوگوں کو دھو کہ لگ سکتا ہے۔کیونکہ نبی انسانوں میں سے ہی آیا کرتے ہیں۔پس اگر نبی کی صدات کا یہ ثبوت نہ ہوتا اور جھوٹا دعوی کرنے والے کو ہلاک نہ کیا جاتا تو دنیا تباہ ہو جاتی۔دعوی کے بعد حضرت مرزا صاحب سے خُدا کا سلوک اب دیکھو اضرت مرزا صاحب دعوای کے بعد کتنے سال زندہ رہے اور اس عرصہ میں خدا تعالیٰ کا ان سے کیا سلوک رہا۔یا تو وہ زمانہ تھا کہ آپ بالکل اکیلے تھے یا اب یہ وقت ہے کہ لاکھوں انسان ان کے نام پر جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔اگر حضرت مرزا صاحب بچے نہ تھے تو چاہئے تھا کہ خدا تعالیٰ آپ کو دعوی کے بعد تیس سال تک زندہ نہ رہنے دیتا۔لیکن خدا تعالیٰ نے نہ صرف اتنا لمبا عرصہ آپ کو اپنے دعوی کے پیش کرنے کے لئے دیا بلکہ آپ کے تمام دشمنوں اور مخالفوں کے مقابلہ میں آپ کی مدد کی۔آپ کی تائید میں بڑے بڑے نشان دکھلائے اور لاکھوں انسانوں کو ان کے سامنے جھکنے کی توفیق بخشی۔کیا خدا تعالیٰ کا یہ سلوک کسی جھوٹے مدعی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ہر گز نہیں۔