انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 118 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 118

انوارالعلوم جلد ۵۵ HA تقریر سیالکوٹ اس الزام کی تردید کرے جو آپ پر لگایا گیا ہے۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے متعلق ان کے ملنے والوں کے کیا خیالات تھے۔ایسے انسان کے متعلق کوئی سمجھدار خیال بھی نہیں کر سکتا کہ وہ یکدم سچائی کو چھوڑ کر جھوٹ بولنے لگ گیا۔اور جھوٹ بھی خدا تعالی پر اور اتنا بڑا کہ خدا نے تجھے دنیا کا ہادی بنا کر بھیجا ہے۔اس بات کو کوئی عقلمند تسلیم نہیں کر سکتا۔کہ قرآن کریم میں بیچے نبی کا خدا تعالیٰ نے ایک اور ثبوت پیش کیا ہے اور وہ یہ دوسری دلیل له وَلَوْ تَقُولَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَادِيلِ - لَأَخَذَ نَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ۔تم تقطَعْنَا مِنْهُ الوَتِينَ - الحاقة : ۲۵ تا ۴ ) خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ثُمَّ متعلق فرماتا ہے۔اگر یہ ہم پر جھوٹ بولتا تو چونکہ ہم قادر ہیں اور ہم پر جھوٹ بولنا کوئی معمولی بات نہیں ہے اس لئے ہم اس کا ہاتھ پکڑ لیتے اور اس کی رگ جان کاٹ دیتے۔یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی دلیل خدا تعالیٰ پیش کرتا ہے اس کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں۔حضرت مرزا صاحب پیچھے تھے یا نہیں۔حضرت مرزا صاحب نے دعوائی کیا کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوتا ہے۔اب خدا تعالے نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو یہ کہا ہے کہ اگر یہ ہم پر جھوٹ بولتا تو ہم اسے بلاک کر دیتے۔یہی حضرت مرزا صاحب پر چسپاں ہونا چاہئے۔کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علی سلم خدا تعالیٰ پر افتراء کرتے تو ہلاک ہو جاتے اور کوئی دوسرا کرتا تو ہلاک نہ ہوتا۔یہ ہو سکتا ہے کہ مفتری کو خدا تعالیٰ کچھ عرصہ ڈھیل دے دے۔مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ اسے ہلاک نہ کرے اور اس کو لوگوں کے گمراہ کرنے کے لئے چھوڑ دے۔اگر ایسے جھوٹے دعوے کرنے والے ہلاک نہ کئے جائیں تو پھر امن کس طرح قائم رہ سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جتنے جھوٹے لوگوں نے دعوے کئے وہ سب کے سب ہلاک کئے گئے۔یہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب نہ تو مجنون اور پاگل تھے۔نہ دھوکا خوردہ۔اب دو ہی باتیں باقی ہیں کہ یا تو آپ پیچھے تھے یا جھوٹے۔اس کے لئے یہ دیکھنا چاہئے کہ میں سال متواتر حضرت مرزا صاحب علی الاعلان کہتے رہے ہیں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے دنیا کا ہادی اور راہنما کر کے بھیجا ہے اور خدا تعالیٰ مجھ سے کلام کرتا ہے۔مگر باوجود اس کے کہ ہزاروں نہیں لاکھوں آدمیوں نے آپ کی بیعت کی اور آپ کو قبول کر لیا۔جنہیں مخالفین کے نزدیک حضرت مرزا صاحب نے اسلام سے نکال کر کافر بنا دیا۔مگر خدا تعالیٰ نے آپ کو پکڑا نہیں۔اگر ایک جھوٹا انسان بھی اس طرح کامیاب ہو سکتا ہے تو پھر اسلام کی صداقت کی کون سی دلیل رہ گئی۔وندتي