انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 113 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 113

داشت انوار العلوم جلد ف ١١٣ تقریر سیالکوٹ کیا حضرت مرزا صاحب جھوٹے تھے ؟ پہلے یہ لیتے ہیں کہ آیا آپ جھوٹے تھے ؟ جھوٹے ہونے کا یہی مطلب ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی عزت قائم کرنے کے لئے فریب سے یہ بات بنائی کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اور خدا نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔اب ظاہر ہے کہ جو شخص اس طرح اپنی عزت قائم کرنے کے لئے جھوٹ بنائے گا اس کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی عزت نہ ہوگی۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک انسان کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہو مگر وہ بندوں کے سامنے جھوٹ بول ہے۔لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولے۔مثلاً ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کے دل میں میری عزت ہو وہ دوسرے کے متعلق تو جھوٹ بول لے لیکن میرے متعلق نہیں بولے گا۔پس اگر حضرت مرزا صاحب کے دل میں خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عزت ہو تب تو وہ الیسا جھوٹ نہیں بول سکتے۔ہاں جب ان کی عزت نہ ہو تب بول سکتے ہیں۔حضرت مرزا صاحب کو رسول کریم سے عشق اس کے لئے پہلے میں حضرت مرزا صاحب کی زندگی پیش کرتا ہوں۔ان کی زندگی کوئی مخفی نہ تھی ایک مشہور انسان تھے۔اخباروں میں ان کے حالات شائع ہوتے رہتے تھے۔انہوں نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں ان کو پڑھ کر دیکھ لیا جائے کہ شروع سے لے کر اخیر تک حضرت مرزا صاحب کی زندگی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں لگی ہوئی نظر آئے گی۔یہ اور بات ہے کہ کوئی حضرت مرزا صاحب کو فریبی کے لیکن یہ تو غیر مذاہب کے لوگ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ مرزا صاحب کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق تھا۔مجنوں دلیلی ، فریاد و شیریں کے قصے مشہور ہیں۔معلوم نہیں بیچتے ہیں یا جھوٹے۔مگر اس میں شک نہیں کہ مرزا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ ہماری آنکھوں کے سامنے گزرا ہے ہمیں نہیں معلوم کہ لیلی اور شیریں ، مجنوں اور فرہاد کوئی وجود بھی تھے یا نہیں، ان میں عشق تھا یا نہیں اور اگر تھا تو کیسا تھا مگر ہم یہ خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا سچا عشق تھا کہ فیس کی کوئی نظیر نہیں مل سکتی۔چنانچہ مخالفین ہندوؤں، عیسائیوں وغیرہ کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لو وہ بھی اقرار کرتے ہیں کہ اسلام کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مرزا صاحب نے زندگی وقف کر رکھی تھی۔میں اس کے متعلق بعض واقعات سناتا ہوں۔پنڈت لیکھرام آریوں کے ایک مشہور مبلغ تھے ان