انوارالعلوم (جلد 5) — Page ix
انوار العلوم جلد ۵ پرکھنے کا یہ اصول سامنے رکھا کہ : تعارف کتب " اس اختلاف کا فیصلہ کرنے کے لئے جو ہم اور دوسرے لوگوں میں پایا جاتا ہے، یہ دیکھنا چاہئے کہ کس کے عقائد ایسے ہیں جن سے رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے اور کس کے ایسے ہیں جن سے عزت ؟ ہمارے افعال اور حالات سے اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ثابت ہوتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس سلسلہ کی طرف توجہ نہ کریں" ✿✿ صداقت اسلام صداقت اسلام" نامی به کتاب در اصل حضرت مصلح موعود کی ایک تقریر ہے جو حضور نے امرتسر کے بندے ماترم ہاں میں ۲۲ فروری ۹۳نہ کو فرمائی تھی۔یہ وہی ہال ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے شاہ میں ایک لیکچر دیا تھا اور حضور پر اس لیکچر کے دوران پھر برسانے گئے تھے۔حضرت مصلح موعود کی اس تقریر کا عنوان "صداقت اسلام اور ذرائع ترقی اسلام" تھا۔حضور نے اس مختصر مضمون میں مذہب کی غرض کو پیش فرما کر اسلام کی صداقت پیش فرمائی ہے اور بتایا ہے کہ مذہب کی غرض ایسا راستہ بتانا ہے جس پر چل کر انسان خدا تعالیٰ تک پہنچ جائے جو مذہب اس غرض کو پورا کرتا ہے وہ سچا ہے اور جو پورا نہیں کرتا وہ سچا مذہب نہیں اس اصول کے مطابق حضور نے اسلام کی صداقت کے مندرجہ ذیل دو مضبوط دلائل پیش فرمائے ہیں۔- اسلام کی پیش کردہ تعلیم قرآن کریم ، سب سے بہتر ہے۔اسلام میں خدا سے کلام کرنے کا دروازہ کھلا ہے۔اس ضمن میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے اور قبولیت دعا کے بعض واقعات بیان فرما کر مسلمانوں اور غیر مسلموں کو اسلام کی صداقت پر محبت سے غور کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔اور یہ بتایا ہے کہ مسلمانوں کی ترقی کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ تعصب اور ضد چھوڑ دیں اور خدا تعالیٰ نے اس دور میں اپنی مدد کا جو ہاتھ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود کو بھیج کر بڑھایا ہے اُسے تھام لیں۔