انوارالعلوم (جلد 5) — Page 62
انوار العلوم جلد ۶۲ صداقت اسلام ربوبیت ہی نہیں کرتا بلکہ اپنے فضل سے لوگوں کو ایسے سامان بھی عطا کرتا ہے جن کے حصول میں انکے اعمال کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔اس میں بعض مذاہب پر اس طرح اسلام کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ وہ کہتے ہیں خدا بغیر عمل کے انسان کو کچھ نہیں دیتا۔حالانکہ یہ بات تجربہ اور مشاہدہ بلکہ نیچر کے بالکل ره خلاف ہے۔کیونکہ سورج ، زمین ، پانی ، ہوا ایسی چیزیں ہیں جن کے بغیر کوئی انسان زندہ نہیں سکتا۔اب اگر بغیر عمل کے خدا انسان کو کچھ نہ دیتا تو ان کو بھی پیدا نہ کرتا۔مگر اس نے پیدا کیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ وہ بغیر عمل کے بھی دیتا ہے اور اگر ان چیزوں کو عمل کا نتیجہ مانا جائے تو یہ کسی طرح بھی صحیح نہیں ہے۔کیونکہ انسان عمل تو تب کر سکتے جب کہ زندہ ہوتے اور زندہ ہوا کے بغیر رہ نہیں سکتے۔پس ثابت ہوا کہ انسانوں کو ہواپہلے لی پھر انہوں نے کوئی عمل کیا۔اسی طرح کھانا ہے۔اگر کھانا انسان کے عمل کرنے سے پہلے نہ ہوتا تو وہ زندہ نہ رہ سکتا اور جب زندہ نہ رہ سکتا تو عمل بھی نہ کر سکتا۔پس اسلام کی تعلیم کے مطابق خدا تعالیٰ رحمن ہے۔یعنی بغیر محنت کے دیتا ہے اور بے حد دیتا ہے۔دیکھو ہوا جو انسان کو مفت اور بغیر اس کی محنت اور مشقت کے ملتی ہے ایسی ہے کہ اس کی کوئی حد بندی نہیں ہو سکتی اور ہر ایک کو مل جاتی ہے۔اسی طرح پانی ہے یہ بھی بھیجید ہے۔اور ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کی زندگی کے قیام کے لئے جس قدر کسی چیز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اس قدر وہ آسانی سے حاصل ہوتی ہے۔مثلاً کھانا ہے یہ اگر انسان کو نہ ملے تو ایک حد تک صبر کر سکتا ہے۔لیکن پانی نہ ملنے پر اس سے کم اور ہوا نہ ملنے پر اس سے بھی کم عرصہ زندہ رہ سکتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے کھانا مہیا کرنے کے لئے جس قدر محنت اور کوشش رکھی ہے پانی حیا کرنے کے لئے اس سے کم اور ہوا حاصل کرنے کے لیے اس سے بھی کم رکھی ہے۔تو ان چیزوں کی انسان کو جتنی جتنی ضرورت ہے خدا تعالیٰ نے ان کا حصول اتنا ہی آسان بنایا ہے۔پانی کے بغیر تو انسان کچھ عرصہ صبر کر سکتا ہے مگر ہوا کے بغیر ذرا بھی نہیں کر سکتا اس لئے خدا تعالے نے ہوا کے لئے کچھ بھی قیمت نہیں رکھی نہیں یہ اس کی رحمانیت کا ثبوت ہے۔اور قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ رحمن ہے۔پھر اسلام کہتا ہے۔نہیں خدا کی صفات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا بلکہ اس سے آگے خدا تعالیٰ کی یہ صفت ہے کہ جب کوئی انسان کام کرتا ہے تو خدا تعالیٰ یہ نہیں کہتا کہ چونکہ اس نے میرے ہی دیئے ہوئے ذرائع سے کام کیا ہے اس لئے میں اسے اس کے کام کا کوئی بدلہ نہیں دوں گا بلکہ پہلے کی نسبت اور زیادہ ان ذرائع کو بڑھا دیتا ہے۔دیکھو جو انسان خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے ہاتھ سے کام لے اس کا ہاتھ اور زیادہ طاقتور ہو جاتا ہے۔اور جو خدا تعالیٰ کے عطا کردہ دماغ