انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 567 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 567

انوار العلوم جلد ۵ ۵۶۷ ہدایات زرین مخاطبین اس مجلس میں میں نے ایک تو ان لوگوں کو بلایا ہے جو تبلیغ کا کام کرتے ہیں اور دوسرے ان کو بلایا ہے جو آئندہ مبلغ بننے والے ہیں تاکہ ابھی سے ان کے کانوں میں یہ باتیں پڑیں اور ان کے دلوں پر نقش ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچہ کے پیدا ہوتے ہی اس کے کان میں اذان کہنے کا ارشاد فرمایا ہے تاکہ پہلے دن ہی اس کے کان میں خدا کا نام پڑے۔ تو میں نے اس لئے کہ جو مبلغ بننے والے ہیں ان کے دلوں میں ابھی سے یہ باتیں بیٹھ جائیں ان کو بھی بلایا ہے یہ بھی اس وقت میرے مخاطب ہیں۔ پھر میرے مخاطب منتظمین ہیں جنہوں نے مبلغین سے کام لینا ہے۔ کیونکہ جب تک انہیں ان باتوں کا علم نہ ہو وہ کام نہیں لے سکتے تو اس وقت میرے مخاطب تین گروہ ہیں اول وہ جو کام کر رہے ہیں ۔ دوسرے وہ جو اس وقت تو کام نہیں کر رہے۔ لیکن دو تین سال کے بعد کام کرنے والے ہیں اور تیسرے وہ جنہوں نے کام لینا ہے ۔ قسم پھر اس وقت میرے سامنے تین قسم ۔ کے سامنے تین قسم کے لوگ ہیں ایک تو وہ جن کا حلقہ نظر بہت ہی محدود ہے جیسے طالب علم جو آئندہ کام کرنے والے ہیں ان کا حلقہ نظر بہت ہی محدود ہے ۔ اور ان کی مثال ایسی ہے جیسی کہ کنویں کے مینڈک کی ایک مثل بیان کی جاتی ہے کہ کوئی کنویں کا مینڈک تھا وہ سمندر کے مینڈک سے ملا اور پوچھا بتاؤ سمندر کتنا بڑا ہے۔ سمندر کے مینڈک نے کہا بہت بڑا ہوتا ہے ۔ اس نے کہا کیا کنویں جتنا ۔ کہا۔ نہیں بہت بڑا ہوتا ہے ۔ اس پر کنویں کے مینڈک نے ایک چھلانگ لگائی اور کہا کیا اتنا بڑا ہوتا ہے ۔ اس نے کہا نہیں یہ کیا ہے وہ بہت بڑا ہوتا ہے۔ اس پر کنویں کے مینڈک نے دو تین اکٹھی چھلانگیں لگا کر پوچھا اتنا بڑا ۔ اس نے کہا یہ کیا بے ہودہ اندازہ لگاتے ہو سمندر تو بہت بڑا ہوتا ہے۔ کنویں کے مینڈک نے کہا تم بہت جھوٹے ہو اس سے بڑا کیا ہو سکتا ہے۔ میں تم جیسے جھوٹے کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتا ۔ تو طالب علموں کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے ۔ ان کو اگر ایک بات بھی مل جاتی ہے اور استاد سے کوئی ایک دلیل بھی سن لیتے ہیں تو کہتے ہیں اسی دلیل کو لے کر کیوں لوگ نہیں نکل جاتے اور ساری دنیا کو کیوں نہیں منوا لیتے ۔ اس کی کیا تردید ہو سکتی ہے ہے اور کون - اس کو توڑ سکتا ہے۔ حالانکہ مختلف طبائع مختلف دلائل کی محتاج ہوتی ہیں۔ اور مختلف لیاقتوں کے دشمنوں کے مقابلہ میں مختلف ذرائع کو اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اگر ایک دلیل ایک قسم کے پانچ ہیں عه ترمذی کتاب الاضاحي باب الاذان في أذن المولود اور کون ہے جو