انوارالعلوم (جلد 5) — Page 554
انوار العلوم جلد ۵ وولد - ملائكة الله کی پہلی حالت کی وجہ سے رکھا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اس نے شیطنت کو چھوڑ دیا تھا تو عظیم الشان اثر تو اس کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہوا ۔ چنانچہ آپ خود فرماتے ہیں کہ سلطنى - اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر تسلط دے دیا ۔ پس اس کا اسلام تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے تھا۔ پھر اس کو یہ درجہ کہاں سے ملا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں نیک تحریکیں کرنے لگا۔ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وہ مجھے ایک تحریکیں کرتا ہے۔ پس یہ معنے اس کے بالبداہت غلط ہیں۔ اور اس کے اور ہی معنے ہیں جو یہ ہیں کہ وہ عام اثرات شیطان کے جو ہر ایک انسان پر پڑ رہے ہیں اور جن سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا ان کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب شیطان کا کوئی ایسا اثر مجھ پر آکر پڑتا ہے تو وہ نیکی ہو جاتی ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے گندہ پانی جب فلٹر میں سے گزرتا ہے تو صاف ہو جاتا ہے اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر جو برا اثر پڑتا وہ آپ کے ذریعہ نیک ہو جاتا ۔ یا اس کی مثال گئے پیلنے والے بیلنے کی ہے کہ جب اس میں گنا رکھا جاتا ہے۔ تو اس ایک طرف نکل آتی ہے اور چھا کا دوسری طرف گر پڑتا ہے ۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب کوئی ایسی بات پڑتی جو پاک نہ ہوتی اس کی ناپاکی علیحدہ ہو جاتی اور باقی پاک رہ جاتی اور اس کا نام آپ نے یہ رکھا ہے کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے۔ غرض شیطانی تحریکوں کو بھی نیک استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اب میں آخری بات بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ فرشتہ کی تحریک کو بڑھا یا کس طرح جا سکتا ہے S اس کے لئے دیکھنا چاہئے کہ قانونِ قدرت میں ہر ایک چیز کے بڑھانے کا اصل قاعدہ کیا ہے۔ ادنی تدبر سے معلوم ہو گا کہ وہ قاعدہ یہی ہے کہ اسے عمدگی سے استعمال کیا جائے ۔ دیکھو جو لوگ ابتداء میں ذرا ذرا سنکھیا کھانا شروع کرتے ہیں۔ آخر تولہ تولہ کھا کر مہضم کر لیتے ہیں۔ کوئی دوسرا اگر تھوڑا بھی سنکھیا کھالے تو اس کی جان نکل جائے ۔ مگر وہ چونکہ بڑھاتے بڑھاتے اپنی عادت بنا لیتے ہیں اس لئے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔ اسی طرح جسم کی طاقت ہے۔ جو لوگ ہاتھوں سے زور کا کام کرتے ہیں ان کے ہاتھ موٹے اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔ جو لوگ زیادہ کھانے کی عادت ڈالتے ہیں دو چار چار پانچ پانچ آدمیوں کی خوراک اکیلے کھا جاتے ہیں۔ تو جتنا سی چیز کا زیادہ استعمال کیا جائے اتنی ہی وہ زیادہ بڑھتی ہے ۔ یہی حال فرشتے کی تحریک کا ہوتا ہے۔ جتنی اس کی تحریک انسان زیادہ قبول کرتا جائے اور اس کو استعمال میں لائے اتنی ہی زیادہ فرشتے کی تحریک زیادہ جذب کی جا سکتی ہے ۔ یہاں レ