انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 511 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 511

انوار الع ملائكة الله چیز جو انتظام اور ارادہ کے ماتحت کام کر رہی ہے ملائکہ کی ہستی کا ثبوت ہے۔(۲) جسمانی بناوٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ ملائکہ ہیں۔کیونکہ موجودہ تحقیقات سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جو چیزیں دنیا میں نہیں نظر آتی ہیں یہ اصل میں ایسی ہی نہیں ہیں۔مثلاً انسان جو ہمیں نظر آتا ہے یہ ایک ہی چیز سے بنا ہوا نہیں ہے بلکہ کروڑوں ذرات سے مل کر بنا ہوا ہے۔پھر وہ ذر سے بھی آگے کئی کروٹ ذروں سے مل کر بنے ہیں۔پھر وہ بھی باریک در باریک ذروں کا مجموعہ ہیں۔حتی کہ امریکہ کے ایک سائنس دان نے ایسا ذرہ دریافت کیا ہے کہ جو انسان کے جسم میں سے گزر جاتا ہے۔ہوا جسم میں سے نہیں گزر سکتی مگر وہ ذرہ جب جسم پر لگتا ہے تو دوسری طرف نکل جاتا ہے۔پس یہ مادی تحقیقات سے ثابت ہے کہ جو چیز بھی ہمیں نظر آتی ہے وہ باریک در باریک ہوتی جاتی ہے اور نہایت لطیف در لطیف ذروں کا مجموعہ ہوتی ہے۔جب ہر ایک چیز اپنی طاقت ایسے لطیف منبع سے حاصل کرتی ہے جو نظروں سے پوشیدہ ہے تو ماننا پڑتا ہے کہ اس لطافت کی طرف جانے میں کوئی حکمت ہے۔اور وہ یہی ہے کہ اشیاء پر ملائکہ کا تصرف ہے جو خود نہایت لطیف ہیں۔غرض دنیا کی اشیاء کا سلسلہ ایک باریک در باریک ذرات کی طرف جانا بتاتا ہے کہ باریک ہی ان کے منتظم ہوں۔اور اشیاء کی لطافت دلالت کرتی ہے کہ ان پر لطیف ارواح ہی کام کر دی ہیں اور وہی ملائکہ ہیں۔(۳) معتبر شہادت سے بھی کسی چیز کے ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔مثلاً جب لوگ لندن سے آکر کہتے ہیں کہ لندن ایک شہر ہے تو لوگ ان کی اس بات پر اعتبار کر لیتے ہیں۔اسی طرح ملائکہ کے وجود کے متعلق جب اتنے معتبر آدمی کہتے چلے آئے ہیں کہ ہمیں تو پھر ان کو کیوں نہ مانیں ؟ اگر شہادت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا تو پھر لندن بھی انہی لوگوں کے نزدیک ہونا چاہئے جو اسے دیکھ آئیں۔اور جو نہیں دیکھ آئے ان کے نزدیک لندن کی بھی کچھ حقیقت نہیں ہونی چاہئے۔کوئی کہے کہ لندن تو ہر شخص جاکر دیکھ سکتا ہے مگر ملائکہ کو تو ہر شخص نہیں دیکھ سکتا۔ہم کہتے ہیں یہ غلط ہے کہ شخص لندن کو دیکھ سکتا ہے لندن وہی شخص دیکھ سکتا ہے جس کے پاس پیسہ ہو۔اسی طرح ہم کہتے ہیں ملائکہ کو دیکھنے کی جس میں قوت ہوتی ہے وہ ملائکہ کوبھی دیکھ سکتا ہے۔اگر کوئی شخص روپیہ جمع کر کے لندن دیکھ سکتا ہے تو ملا ئکہ کو دیکھنے کی قوت پیدا کرنے سے ملائکہ کو بھی دیکھ سکتا ہے۔پس ملائکہ کے متعلق سینکڑوں اور ہزاروں آدمیوں کی جو شہادت ملتی ہے وہ بھی ان کی بستی کا ثبوت ہے۔ند