انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 395 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 395

انوار العلوم جلد ۵ ۳۹۵ اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب جو تمام دنیا میں تعلیم ہوتے ہیں مثلاً تاریخ و جغرافیہ ہندسہ وغیرہ اور ان علوم کی بات اسی طریق پر قابل سند ہوگی جس طریق پر کہ علوم عقلیہ کی باتیں سند ہوتی ہیں۔-9 کسی مضمون کا جواب تین ماہ سے زائد دیر کر کے نہ شائع ہو اگر اس سے زائد دیر لگے تو وہ سلسلہ ختم سمجھا جائے۔میرے نزدیک تو یہ امور ایسے بدیسی اور ظاہر ہیں کہ ان پر پروفیسر صاحب کو کوئی اعتراض نہ ہونا چاہئے لیکن اگر ان میں کوئی ایسی بات ہے جو ان کے نزدیک قابل اعتراض ہے تو وہ اسے پیش کر دیں اور اگر کوئی بات قابل اعتراض نہیں تو پھر کسی اخبار سے انتظام کر کے اپنے اعتراضات قرآن کریم کے الہامی ہونے کے متعلق شائع کرا دیں پھر میں اُن کا جواب شائع کرا دوں گا۔وَاخِرُ دَعُو مِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ