انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 396 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 396

انوار العلوم جلد ۵ ۳۹۶ اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب پر و فیسر رام دیو صاحب اور صداقت اسلام از سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ هُوَ النَّ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ماهير احباب کو معلوم ہوگا کہ پروفیسر رام دیو صاحب اور میرے درمیان ان کے ایک لیکچر کے متعلق تبادل خیانت ہوتا رہا ہے۔پروفیسر صاحب نے اپنے آخری جواب میں تحریری مباحثہ کا جو طریق میں نے پیش کیا اس کو قریباً منظور کر لیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ اس طریق بحث سے اچھا نتیجہ نکلے گا۔پروفیسر صاحب نے سید امیر علی صاحب کے عقائد کے تعلق پھر بھی اس امر پر زور دیا ہے کہ ان کا قول اسلام کے خلاف حجت ہے اور یہ کہ ان کا وہی عقیدہ ہے جو پروفیسر صاحب نے بیان کیا تھا مگر چونکہ بعض مجبوریوں کی وجہ سے پہلے ہی ان کے مضمون کا جواب لکھنے میں دیر ہو گئی ہے اس لئے ہیں سردست مباحثہ کے متعلق جو کچھ انہوں نے لکھا ہے اس کا جواب لکھ دیتا ہوں اور چند روز تک ان کے مضمون کے دوسرے حصہ کا جواب بھی انشاء اللہ شائع ہو جائیگا۔یں نے طوالت بحث سے بچنے کے لئے اور آسانی سے فیصلہ ہو سکنے کی غرض سے اپنے مضمون کے آخر میں کچھ شرائط لکھی تھیں اور پروفیسر صاحب سے ان کے متعلق ان کی رائے دریافت کی تھی۔پروفیسر صاحب نے اپنے جواب میں ان کے متعلق اپنی رائے دی ہے لیکن چونکہ انہوں نے جن شرائط کی تصدیق کی ہے ان کے متعلق صرف منظوری کا ہی اعلان نہیں بلکہ میرے مضمون کو اپنے الفاظ میں دہرا دیا ہے اور بعض جگہ بعض الفاظ رہ گئے ہیں اس لئے اس امر کے معلوم کرنے کے لئے کہ وہ الفاظ غلطی سے رہ گئے ہیں یا ان کو اس پر اعتراض ہے میں یہ طریق اختیار کروں گا کہ جن شرائط کو میرے نزدیک انہوں نے منظور کر لیا ہے ان کے متعلق میں یہ تحریر کر دونگا کہ پروفیسر صاحب نے ان کو منظور کر لیا ہے۔اگر