انوارالعلوم (جلد 5) — Page 364
انوار العلوم جلد ۵ ۳۶۴ اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب ہند و موقد ہوا کرتے تھے۔ اب سوال یہ ہے کہ موحد ہندوستان مشرک کیونکر ہوگیا ۔ آریہ صاحبان اس کا جس کے دوسرے لفظوں میں یہی معنے ہونگے کہ گو توحید کی تعلیم اصلی تھی مگر اس کے قائم رکھنے والے لوگ ایسے قابل نہ تھے کہ لوگوں کو اس پر قائم رکھ سکتے اور لوگ شرک کی طرف متوجہ ہو گئے ہیں ایک وجہ کسی رائج عقیدہ یا خیال سے لوگوں کے منکر ہونے کی یہ ہوتی ہے کہ اس کے قائم رکھنے اور اس کی تبلیغ کرنے کے لئے لائق لوگوں کی کمی ہو جاتی ہے یا وہ بالکل مٹ جاتے ہیں ۔ دوسری وجہ دوسری وجہ کسی عقیدہ یا خیال کے ترک کرنے کی یہ ہوتی ہے کہ وہ لو جو مکہ ہوتے ہیں اس کے تائیدی دلائل سنے بغیر اس کے مخالفوں کی باتوں کو سنتے ہیں اور ان کی باتیں آہستہ آہستہ ان کے دل پر ایسا اثر کر جاتی ہیں کہ وہ مخالف خیالات ان کا اصل عقیدہ ہو جاتے ہیں اور جو ان کا آبائی عقیدہ تھا وہ ان کے نزدیک جدید خیالات کی طرح ہو جاتا ہے جس کو وہ تعصب کی وجہ سے نہ قبول کر سکتے ہیں اور نہ اس پر غور کر سکتے ہیں۔ تیسری وجہ تیسری وجہ کسی عقیدہ کے ترک کرنے کی یہ ہوتی ہے کہ انسان اپنی کمزوری کی وجہ سے اس کے مطابق عمل نہیں کر سکتا اور اپنی اس کمزوری کے اظہار سے بھی شرماتا ہے۔ پس اپنے عیب کے چھپانے کے لئے وہ اس عقیدہ کا ہی انکار کر دیتا ہے ۔ - چوتھی وجہ چوتھی وجہ کسی عقیدہ کے انکار کی یہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ انسان دوسروں کے رعب یوی وجہ میں آجاتا ہے اور بغیر اپنے خیالات کی صحت یا ان کی غلطی پر غور کرنے کے محض میں آجاتا ہے اور بی اپنے خیال کیا الی پر دور کرنے کے رعب کی وجہ سے ان کے خلاف بیان کرنے لگ جاتا ہے کیونکہ وہ یہ خیال کر لیتا ہے کہ کیا ایسے عقلمند لوگ غلطی کر سکتے ہیں۔ وجہ یہ ہی ہو وئی علم پانچویں وجہ پانی کو کیا یہ کیا اور اب کی بات ہے کیا نام ای دریافت ہوتا ہے جو اس کے خلاف نظر آتا ہے اور انسان خیال کر لیتا ہے کہ میرا عقیدہ اس علم نے کے مخالف ہے حالانکہ وہ علم ابھی ناقص ہوتا ہے اور بسا اوقات آئندہ تحقیقات اس بات کو ثابت کر دیتی ہیں کہ اس سے جو استدلال کیا گیا تھا وہ غلط تھا ۔ چنانچہ ایسی بیسیوں باتیں ہیں کہ جن کو یورپ نے بعض جدید علوم کی بناء پر ترک کر دیا لیکن مزید تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ان کا استدلال غلط تھا اور اس ادھورے علم سے جو نتیجہ انہوں نے نکالا تھا اس کے مکمل ہونے پر اس کی غلطی ان پر ثابت ہو گئی۔